پاک بھارت پانی کی تقسیم پر انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات ناکام، پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت میں جانے کا فیصلہ

بدھ 27 اگست 2014 02:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اگست۔2014ء) پاک بھارت پانی کی تقسیم پر انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات ناکام ، پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت میں جانے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

بھارت نے کشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن میں تبدیلی میں لچک کا مظاہرہ کرنے سے صاف انکار کردیا بھارت نے دریائے چناب پر ڈیموں کی تعمیر روکنے سے بھی انکار کریا جبکہ پاکستان کا بھارت کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی کے مسئلے پر دس رکنی وفد پاکستان آیا تھا اور یہاں گذشتہ تین روز سے مذاکرات ہورہے تھے جس کے بعد منگل کے روز پتہ چلا کہ پاک بھارت پانی کی تقسیم پر مذاکرات ناکام ہوگئے اور کشن گنگا ڈیم پر جس پر مذاکرات ہورہے تھے جس میں بھارت نے کوئی بھی لچک دکھانے سے انکار کردیا جبکہ ڈیموں کی تعمیرروکنے سے بھی انکار کردیا ۔