پاک بھارت آبی ماہرین کے مذاکرات کا دوسرا دور بھی بے نتیجہ ، بھارت نے کشن گنگا ڈیم کی ڈیزائن اوراسپل ویز کی تبدیلی سے انکارکردیا،اب مذاکرات کا تیسرا اور ا آخری دور آج پھرہوگا،بھارت نے ہٹ دھرمی جاری رکھی توعالمی ثالثی عدالت جائیں گے ، آصف بیگ مرزا

منگل 26 اگست 2014 08:06

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اگست۔2014ء)پاکستان اور بھارت کے آبی ماہرین کے مذاکرات کا دوسرا دور بھی بے نتیجہ رہا۔ بھارت نے کشن گنگا ڈیم کی ڈیزائن اوراسپل ویز کی تبدیلی سے انکارکردیا۔

(جاری ہے)

انڈس واٹر کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے چناب پرمزید ڈیم کی تعمیرروکنے سے متعلق بھارت نے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی،اب مذاکرات کا تیسرا اور آخری دور آج منگل کو پھرہوگا۔

پاکستانی انڈس واٹرکمشنر آصف بیگ مرزا نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ ہمارے موقف پر بھارت کی طرف سے برف پگھلتی نظر نہیں آرہی، پانی کے تنازع پر برف پگھلنے کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے پوری کوشش ہے کہ بھارتی حکام کو ہمارا موقف سمجھ آجائے،ان کا کہنا تھا کہ اب ہم سالہا سال انتظار نہیں کریں گے،بھارت نے ہٹ دھرمی جاری رکھی توعالمی ثالثی عدالت جائیں گے

متعلقہ عنوان :