محمدافضل خان کے الیکشن دھاندلی بارے الزامات بے بنیادہیں، جسٹس(ر) ریاض کیانی ، افضل خان دوران ملازمت سے ہی متنازعہ شخصیت ، ملازمت میں توسیع نہ دینے پر الزام تراشی کر رہے ہیں، سابق ممبرالیکشن کمیشن، جھوٹا شخص فخرالدین جی ابراہیم ، جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی جیسی ایماندارشخصیات کومتنازعہ بنا کر پیش کررہا ، نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 25 اگست 2014 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)سابق ممبرالیکشن کمیشن جسٹس(ر)ریاض کیانی نے سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان محمدافضل خان کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات کومستردکرتے ہوئے انکشاف کیاہے کہ افضل خان مدت ملازمت میں توسیع نہ دینے پروہ ان سمیت سابق چیف جسٹس صاحبان پربے بنیادالزامات پرلگارہے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ افضل خان جھوٹ بول رہے ہیں کچھ نہیں کہاسب نے درست کام کیئے ،افضل خان کی شخصیت دوران ملازمت ہی متنازعہ تھی ان کے الزامات بے بنیادہیں ،

ملازمت میں توسیع نہ دینے پرافضل خان الزام تراشی کررہے ہیں ،فخرالدین جی ابراہیم جیسے ایماندارشخص پرالزام تراشی کررہے ہیں جبکہ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اورافتخارمحمدچوہدری جیسی ایماندارشخصیات کومتنازعہ بناکرپیش کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ شخص بکاہواہے اورکسی کے ہاتھوں میں کھیل رہاہے ۔ان کاکہناتھاکہ آراوزکوتعینات کرنے کے حوالے سے سابق چیف جسٹس کے کوئی تحریری دستخطوں والے آرڈرتک ان کے پاس موجودنہیں جبکہ دیگرالزامات کے حوالے سے بھی وہ محض اندازے استعمال کررہے ہیں ،کوئی تحریری ثبوت ان کے پاس موجودنہیں ،نہ ہی کوئی دستاویزات پیش کی گئی ہیں ،جن سے ثابت ہوسکے کہ واقعی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے ۔