ہنڈی کے ذریعے رقوم کی ترسیل کی تجویز عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسحاق ڈار ،عمران خان کی جانب سے یہ بیان ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کیلئے دیا گیا، وزیر خزانہ

پیر 25 اگست 2014 08:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوہنڈی اور حوالہ کے ذریعے رقوم کی ترسیل کی تجویز قومی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرخزانہ نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو غیرقانونی طریقے سے رقوم بھیجنے کی تجویز ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کیلئے دی گئی ہے۔ انہوں نے عمران خان کے ٹیکسز کی عدم ادائیگی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکس نہ دینے کے بارے میں پی ٹی آئی کے رہنما کا بیان ملک میں معاشی بحران پیدا کرنا ہے