عمران خاں اور طاہر القادری کی طرف سے دنگل لگا ہوا ہے،انصاف نہ ہونے سے لوگ ایک دوسرے کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، سراج الحق ، الیکشن کوئی کھیل نہیں کہ روز روز کھیلا جائے اس لیے تحریک انصاف والوں سے کہا ہے وہ استعفے واپس لے لیں،پتوکی میں جلسہ عام سے خطاب

پیر 25 اگست 2014 08:52

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں عمران خاں اور طاہر القادری کی طرف سے دنگل لگا ہوا ہے اور دھرنے دیے جا رہے ہیں اور لوگ ایک دوسرے کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں کیونکہ ملک میں انصاف نہیں ہے الیکشن کوئی کھیل نہیں کہ روز روز کھیلا جائے اس لیے تحریک انصاف والوں سے کہا ہے کہ وہ استعفے واپس لے لیں اسی لیے میں نے سپیکر قومی اسمبلی سے کہا ہے کہ ان کے استعفے منظور نہ کیے جائیں کیونکہ اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے اور میں سب سے بالا تر ہو کر کام کروں گاان خیالات کا اظہارانہوں نے کچہری چوک پتوکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انگریز کے جانے کے بعد ان کے شاگردوں،جاگیرداروں نے اس قوم کو غلام بنایااور آزادی کی نعمت سے محروم رکھا،نام،پارٹیاں اور جھنڈے بدل کر آپ پر مسلط ہیں اس سیاست میں آپ کے لیے اسمبلیوں میں کوئی جگہ نہہیں ان کے وارے نیارے ہیں جن کےء پاسدولت ہے اس وقت سیاست اور جمہوریت بھی تجارت بن چکی ہیں،

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں نے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے تو دقوسری طرف معاشی دہشت گردوں نے جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے ان سے نجات کے لیے بیداری اور سیاسی شعور عام کرنے کی ضرورت ہے،سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف،آصف علی زرداری اور دوسرے لوگ جن کی رقم باہر کے ملکوں میں ہے وہ رقم واپس لے آہیں ورنہ وہ وہاں چلے جاہیں،انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ ماڈل ٹاون میں مرنے والوں کی ایف آئی آر فی الفور درج کی جائے