مسلم لیگ ن فیصل آباد کے زیر اہتمام استحکام پاکستان ریلی ، نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ،اسلام آباد میں جاری انقلاب اور آزادی مارچ ملکی معیشت ‘ استحکام اور ترقی کیلئے نقصان دہ قرار ،استحکام پاکستان ریلی میں لاکھوں لوگوں کی شرکت نے ثابت کر دیا ہے عوام اب بھی نواز شریف پر غیرمتزلزل یقین اور انہیں اپنا مسیحا سمجھتے ہیں‘ جمہوریت ڈی ریل کرنے والے غیر جمہوری عناصر بے نقاب ہوگئے ہیں، اپوزیشن سمیت تمام جمہوری سیاسی جماعتیں وزیر اعظم کے ساتھ کھڑی ہیں، مقررین کا خطاب

پیر 25 اگست 2014 08:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء)پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد کے زیر اہتمام ایک بہت بڑی استحکام پاکستان ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اورممبران قومی وصوبائی اسمبلی، ضلعی سٹی صدرو یوتھ ونگ کے عہدیدران نے کی جبکہ یوتھ ونگ اور مسلم لیگ ن کے لاکھوں کارکنوں نے استحکام پاکستان ریلی میں شرکت کی اور وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ‘ استحکام پاکستان ریلی کے موقع پرفیصل آباد میں جشن کا سماں ،دیکھو،دیکھو،کون آیا،شیر آیا،شیر آیا،شیر آیاکے نعرے،مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے ساتھ،پوراشہر سڑکوں پر آیا،تاجر تنظمیوں کی طرف سے ریلی کے شرکاء کا شاندار استقبال،پھول کی پتیاں نچھور کی گی،تفصیلات کے مطابق اور اسلام آباد میں جاری انقلاب اور آزادی مارچ کو ملکی معیشت ‘ استحکام اور ترقی کیلئے نقصان دہ قرار دیا ‘ فیصل آباد کے مختلف علاقوں سے شروع ہونے والی ریلیاں کے شرکاء ‘ ضلع کونسل چوک سے کچہری بازار پہنچے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسینکڑوں گاڑیوں ہزاروں موٹر سائیکلوں او ر ہزاروں پیدل نوجوانوں نے ریلی میں شرکت کی اور حکومت کیخلاف سازشیں کرنے والوں کیخلاف سازشیں کرنے والوں کیخلاف شدید نعرہ بازی کی ۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ خان،ممبرقومی اسمبلی اکرم انصاری،سٹی صدروممبرصوبائی اسمبلی شیخ اعجاز احمد سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا سینئر مسلم لیگی راہنما حافظ شفیق کاشف ،اسامہ سعید اعوان سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) فیصل آباد ،پروفیسر نجیب اللہ طارق ا وردیگرممبران وتاجر رہنماؤں نے کہاہے کہ استحکام پاکستان ریلی میں لاکھوں لوگوں کی شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام اب بھی میاں محمد نواز شریف پر غیرمتزلزل یقین رکھتے ہیں اور انہیں اپنا مسیحا سمجھتے ہیں‘ عمران خان اور طاہر القادری بیرونی طاقتوں کے ایجنٹ ہیں جو کہ ملک کی خوشحالی اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنا چایتے ہیں یوتھ ونگ کے نوجوان میاں نواز شریف کے جانثار سپاہی ہیں ملک پاکستان اور جمہوریت کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت ڈی ریل کرنے والے غیر جمہوری عناصر بے نقاب ہوگئے ہیں، اپوزیشن سمیت تمام جمہوری سیاسی جماعتیں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہیں، انھوں نے کہا کہ علامہ طاہر القادری اور عمران خان کے نام نہاد دھرنوں نے ملک کی معیشت اور سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے لیکن اللہ کے فضل کرم سے اور عوام کی طاقت سے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں ملک دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہاہے اس نازک مرحلے میں ہم میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں ‘ انھوں نے کہا کہ قوم کی امیدوں اکا مرکز شریف برادران ہیں حکومت کی سوا سال کی کار کردگی اور میگا پرا جیکٹ کے تسلسل نے مخالفین کو حواس باختہ کردیا ہے عوام غیر آئینی اور غیر جمہوری تبدیلی کسی بھی صورت 20 کروڑ عوام کو منظور نہیں ۔

عمران خاں اور طاہر القادری نو بال سے حکومت گرانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں ۔

ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک و قوم کو انتشار اور انارکی کی طرف دھکیلا جارہا ہے ۔ ریڈ زون کو توڑنے کی دھمکیاں دینے والوں کے عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں ۔ اگر قانون کو ہاتھ میں لیا گیا تو یہ ملک کے خلاف گہری سازش ہو گی ، انہوں نے کہا قائد محترم ایک اشارہ کریں عمران اور طاہر القادری کو بھاگنے کا بھی موقعہ نہیں ملے گا تما م جانثار سپاہی یوتھ ونگ میاں نواز شریف کے ہراوّل دستہ ہیں اور ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ طاہر ا لقادری اور عمران خان ملک پاکستان کے نافرمان ہیں انکا استعفے کا مطالبہ غیر آئینی اقدام ہے جس کی پرو زور مذمت کرتے ہیں عمران خان کے سول نافرمانی کے اعلان کو پاکستان کی تمام تاجر کمیونٹی ،سیول سوسائٹی اور وکلا ء نے مسترد کردیا ہے اسامہ سعید اعوان نے کہا کہ انکے دھرنے کے بے ہودہ ڈرامے سے اب تک ملکی معشیت کو 490ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ اس وقت ملک پاکستان حالت جنگ میں ہے افواج پاکستان "ضرب عضب "آپریشن میں معروف عمل ہے اور ان سیاسی شعبدہ بازوں کو اپنی دوکان چمکانے کی فکر ہے جو ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔