عمران خان کے دھاندلی الزامات‘ الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس (کل) طلب کرلیا،اجلاس قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت ہوگا ، سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد سمیت چاروں صوبوں کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور لگنے والے الزامات پر تبادلہ خیال کیا جا ئے گا ، ذرا ئع

پیر 25 اگست 2014 08:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) عمران خان کے دھاندلی کے الزامات‘ الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس (کل) منگل کو طلب کرلیا‘ اجلاس میں عمران خان کے دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا‘ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات 2013ء میں الیکشن کمیشن آف پاکستان پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اضافہ بیلٹ پیپرز چھپواکر مسلم لیگ (ن) کو دئیے‘ الیکشن کمیشن ان الزامات پر کافی دنوں سے خاموش رہا لیکن اتوار کو الیکشن کمیشن نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جائزہ لینے کیلئے (کل) منگل کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے تاہم اجلاس کہاں ہوگا اس سے متعلق ابھی کسی جگہ کا تعین نہیں کیا گیا کیونکہ الیکشن کمیشن کا دفتر ریڈ زون میں آتا ہے اور وہاں پر سکیورٹی خدشات ہیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت ہوگا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد سمیت چاروں صوبوں کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور لگنے والے الزامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔