وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جاتی عمرہ میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، اسلام آباد میں دھرنوں و دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال ، دونوں راہنماؤں کا جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کو ہی آخری اور فائنل آپشن رکھنے پر اتفاق،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسران کیخلاف کارروائی ہوگی،شہباز شریف

پیر 25 اگست 2014 08:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جاتی عمرہ میں ملاقات‘ سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات‘ اسلام آباد میں دھرنوں و دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اتوار کو وزیراعظم نواز شریف سے ملنے کیلئے ماڈل ٹاؤن سے جاتی عمرہپہنچے جہاں انہوں نے تفصیلی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیراعظم نے سابق صدر آصف زرداری کے درمیان گذشتہ روز ہونے والی ملاقات کے حوالے سے وزیراعلی کو آگاہ کیا۔ دونوں راہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کو ہی آخری اور فائنل آپشن رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسران کیخلاف کارروائی ہوگی اور جو بھی اس سانحہ میں ملوث پایا گیا ان کیخلاف مقدمات درج ہوں گے۔ ملاقات میں آزادی اور انقلاب مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔