قوم کے سامنے دھاندلی ہونے پر تحریک انصاف کا موقف قابل تعریف ہے‘ بلاول بھٹو زرداری ،عمران خان اسلام آباد کا محاصرہ ختم کریں اور کمیشن کی تحقیقات کا انتظار کریں ،ٹویٹر پر پیغام

اتوار 24 اگست 2014 09:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اگست۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم کے سامنے دھاندلی ہونے پر تحریک انصاف کا موقف قابل تعریف ہے‘ عمران خان اسلام آباد کا محاصرہ ختم کریں اور کمیشن کی تحقیقات کا انتظار کریں ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ سرکس مزید جاری رہی تو جمہوریت کیلئے خطرہ بڑھ جائے گا‘ عمران خان سپورٹس میں شپ کا مظاہرہ کریں اور اپنے رویے میں نرمی لائیں۔