پی آئی اے کی خصوصی پروازکے ذریعے لیبیاسے مزید200پاکستانی وطن پہنچ گئے،وزارت خارجہ،گرفتارپاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں ،175میں سے 107پاکستانیوں کورہاکردیاگیا،ترجمان

ہفتہ 23 اگست 2014 09:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اگست۔2014ء)قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پروازلیبیامیں محصور200پاکستانیوں کولیکرواپس پہنچ گئی۔ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ لیبیامیں محصورپاکستانیوں کولانے کیلئے ایک خصوصی پروازکوطرابلس بھیجاگیاجو200پاکستانیوں کولیکرواپس پہنچ گئی ہے ۔ترجمان نے کہاکہ گزشتہ روزبھی ایک خصوصی پروازکے ذریعے 509پاکستانیوں کولایاگیاتھا۔

(جاری ہے)

لیبیامیں کشیدہ صورتحال کے پیش نظرپاکستانی مشن کومکمل طورپرفعال کردیاگیاہے اورہزاروں پاکستانیوں کوہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے نے اسی سلسلہ میں ایک ریلیف کیمپ قائم کیاگیاں ہے جہاں سترہ سوسے زائدپاکستانی رہائش پذیرہیں اورانہیں تمام ترسہولیات اورمعاونت فراہم کی جارہی ہے ۔ترجمان نے مزیدکہاکہ لیبیامیں گرفتارتمام پاکستانیوں کی رہائی کیلئے بھی ہرممکن اقدامات اورکوششیں جاری ہٰں ۔مجموعی طورپر175پاکستانی گرفتارہوئے تھے جن میں 107کورہائی مل گئی ہے اوردیگرکوبھی قونصلررسائی دی گئی ہے امیدہے کہ ان کی بھی جلدرہائی ممکن ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :