پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف ہیں، ساتھ کام کرتے رہیں گے، امریکا ، پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شریک ہیں نہ ہی اسکے معا ملات میں مدا خلت کر رہے ہیں ،ترجمان محکمہ خارجہ

ہفتہ 23 اگست 2014 09:58

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اگست۔2014ء)امریکا کا کہنا ہے نوازشریف پاکستان کے وزیراعظم ہیں جن کے ساتھ کام کرتے رہیں گے، غیر آئینی طریقے سے حکومت کے خاتمے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔امریکا کی جانب سے مسلسل تیسرے روز پالیسی بیان میں محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہاکہ نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم ہیں، امریکا ان کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسئلے کے حل کے لیے پرامن مذاکرات ہونے چاہییں، تاہم غیر آئینی طریقے سے حکومت کے خاتمے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شریک نہیں،تاہم پاکستان میں موجودہ صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی سفیر رچرڈ اولسن پاکستان میں مختلف حکام سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی ملاقاتوں میں یقینا اس معاملے پر بھی بات ہوئی ہوگی۔