اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے جس کا ظلم و بربریت اور دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں‘ اس وقت ملک میں ظلم و بربریت کی انتہاء کردی گئی ہے‘ انصاف کا حصول تک ناممکن ہوگیا‘ ڈاکٹر طاہرالقادری ،ہم نے حکمرانوں سے دلیل کی بنیاد پر سوالات پوچھے اور اپنا حق طلب کیا لیکن نواز اور شہباز دلیل کی بجائے دھونس دھمکی دھاندلی‘ دہشت گردی اور قتل و غارتگری سے بات کرتے ہیں‘ حکمرانوں میں اخلاقی جرات تک ختم ہوگئی‘ چودہ ماہ کے اقتدار میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں‘ نہتے پاکستانیوں پر براہ راست گولیاں چلاکر قتل عام کیا گیا ، ان کیخلاف ایف آئی آر تک درج نہ ہوسکی ہم گھر سے مظلوموں کی مدد کیلئے نکلے ہیں، مظلوم عوام کو حق دلاکر ہی واپس جائیں گے‘ حکمرانوں نے عدالتوں اور پولیس سمیت تمام سول اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے جن سے انصاف کی توقع نہیں‘ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو جبراً چھٹی پر بھیج کر اپنے سابق وکیل کو قائم مقام چیف جسٹس لگادیا گیا ہے‘ ایسے میں انصاف کیسے مل سکتا ہے۔ دھرنا کے شرکاء کو خطبہ جمعہ
ہفتہ 23 اگست 2014 09:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے جس کا ظلم و بربریت اور دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں‘ اس وقت ملک میں ظلم و بربریت کی انتہاء کردی گئی ہے‘ انصاف کا حصول تک ناممکن ہوگیا‘ ہم نے حکمرانوں سے دلیل کی بنیاد پر سوالات پوچھے اور اپنا حق طلب کیا لیکن نواز اور شہباز دلیل کی بجائے دھونس دھمکی دھاندلی‘ دہشت گردی اور قتل و غارتگری سے بات کرتے ہیں‘ حکمرانوں میں اخلاقی جرات تک ختم ہوگئی‘ چودہ ماہ کے اقتدار میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں‘ نہتے پاکستانیوں پر براہ راست گولیاں چلاکر قتل عام کیا گیا اور ان کیخلاف ایف آئی آر تک درج نہ ہوسکی ہم گھر سے مظلوموں کی مدد کیلئے نکلے ہیں اور مظلوم عوام کو حق دلاکر ہی واپس جائیں گے‘ حکمرانوں نے عدالتوں اور پولیس سمیت تمام سول اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے جن سے انصاف کی توقع نہیں‘ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو جبراً چھٹی پر بھیج کر اپنے سابق وکیل کو قائم مقام چیف جسٹس لگادیا گیا ہے‘ ایسے میں انصاف کسے مل سکتا ہے۔
(جاری ہے)
ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران وقت کے یزید‘ ابن زیاد‘ قارون اور فرعون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنے ظلم میاں برادران نے پاکستانی عوام پر کئے ہیں اتنے ظلم یزید‘ فرعون اور قارون نے بھی نہیں کئے تھے۔ ہمارے لوگوں کا کھانا اور پانی بند کردیا گیا ہے۔ سول ادارے اور انسانی حقوق کی بات کرنے والے جمہوریت کے چیمپئن بننے والے اس ظلم پر کیوں خاموش ہیں۔
کیا یہی جمہوریت ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ گزرگیا ہمارے قاتلوں کیخلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی جبکہ سیشن کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومت نے چھ دن تک اپیل تک نہیں کی اور آج اسلئے اپیل کی گئی کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ امتیاز کو چھٹی پر بھیج دیا گیا اور چھٹی پر گئے ہوئے جسٹس منظور ملک کو واپس بلالیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران بتائیں کہ 9 ستمبر کو چھٹی پر رہنے والے ملک منظور کو پہلے کیوں بلایا گیا اور خواجہ امتیاز کو اچانک پندرہ روزہ چھٹی پر کیوں بھیجا گیا انہوں نے انکشاف کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج منظور ملک مشرف طیارہ کیس میں نواز شریف کے وکیل تھے اور اسی خدمت کے عوض انہیں جج بنایا گیااور آج وہ لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں اور خواجہ امتیاز کے بعد انہیں قائم مقام چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام اداروں‘ پاکستان بار کونسل‘ سپریم کورٹ بار کونسل‘ سول اداروں ایگزیکٹو اداروں اور پارلیمنٹ اور وزیراعلی شہباز شریف اور وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام سے سوال کرتا ہوں کہ کیا ایسی صورتحال میں کسی کو انصاف مل سکتا ہے جب آپ اپنی مرضی کے جج تعینات کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ دلیل کی بات کی لیکن حکمرانوں نے ہمیشہ اس کا جواب دھن‘ دھونس‘ دھاندلی‘ دہشت گردی‘ سینہ زوری اور لوٹ مار سے کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران انسانیت کیساتھ ساتھ عدل و انصاف کو بھی قتل کررہے ہیں اور دن دیہاڑے اخلاقی اقدار کو بھی پامال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سول اداروں اور پولیس سمیت کوئی ادارہ میاں برادران کے تسلط سے آزاد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودہ ماہ میں شہباز شریف سرکاری جہاز پر لاہور سے اسلام آباد 200 مرتبہ آئے۔ عوام کا اس طرح بے دریغ پیسہ ضائع کرنا کیا جمہوریت ہے۔ آخر میں طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک یہاں سے نہیں جائیں گے جب تک مظلوموں کو انصاف نہیں دلادیتے اور حق داروں کو حق نہ دلوائیں۔بعد ازاں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ مذاکرات سے پہلے انکار کیا اور نہ اب کرینگے ، ایک یا دو سیشن میں پتہ چل جائے گا حکومت کتنی سنجیدہ ہے ، صرف نواز شریف کا استعفیٰ نہیں ہم نظام کی تبدیلی کی بات کرتے ہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کے لیے پہلے انکار کیا تھا اورنہ ہی اب انکار کرینگے تاہم جب مذاکرات کرنے بیٹھیں گے تو سب سامنے آجائے گا اور ایک دو سیشن میں پتہ چل جائے گا کہ حکومت مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہے کہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف نواز شریف کے استعفے کی نہیں نظام کی تبدیلی کی بات کرتے ہیں لانگ مارچ کے شرکاء کو زیادہ امتحان میں نہیں ڈالیں گے انقلاب کی فتح قریب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت ہے وہ قانون میں ترمیم لاسکتی ہے وہ اکیسویں ترمیم لے آئیں کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ قتل بھی کردیں تو ان پر مقدمہ درج نہیں ہوسکتا تو پھر ہم سمجھیں گے کہ آئین میں ہے تو ہر مطالبہ غیر آئینی ہے اور ہم اپنا مطالبہ چھوڑ دینگے انہوں نے کہا کہ اس میں ایک وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو ایک قتل کے جرم میں پھانسی دے دی گئی تو کیا ان کے لیے قانون اور تھا اور ان کے لیے قانون اور ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی فتح ہوئی اور ظلم اور جبر شکست کھائے گا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 23 اگست 2014 کی مزید خبریں
-
پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس (آج) نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوگا ،چیئرمین پی سی بی شہریار خان کرینگے ، اجلاس شہر یار خان ممبران کو اپنی ترجیحات سے آگاہ کریں گے اور ان سے مشاورت کے بعد ... مزید
-
یوتھ اولمپکس، پاکستانی ہاکی ٹیم کا نیوزی لینڈ سے مقابلہ برابر ہو گیا، کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والے قومی کھلاڑی اب کینیڈا کے مدمقابل ہوں گے
-
یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، سیزن کا آخری گرینڈ سلیم 25 اگست سے شروع ہو گا،نیویارک میں خصوصی تقریب کا انعقاد ،نوواک جوکووچ اور سرینا ولیمز نے خاص طور پر شرکت کی، دونوں سٹار ... مزید
-
گورنر خیبر پختونخواہ فاٹا میں ترقیاتی کاموں اور متاثرین کی ضروریات کے حوالے سے ان کے ساتھ رابطے میں رہیں، نواز شریف ،وفاقی حکومت لواری ٹنل پر فنڈز فوری طور پر فراہم کرے گی منصوبے پر کام فوری طور ... مزید
-
اپنے موقف کی صداقت پر یقین رکھنے والے سیاستدان گالی گلوچ سے کام نہیں لیتے:وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، عمران نے قابلِ احترام عوامی نمائندوں کے حوالے سے جو الفاظ ادا کیے،انہیں کوئی شریف آدمی ... مزید
-
ہم نے بلوچ ساحل وسائل کے دفاع کا حلف لیا ہے اس سے انحراف نہیں کرسکتے،وزیراعلیٰ بلوچستان، ہمیں ہدف تنقید بنانے والے کل بھی آمرانہ قوتوں کے ساتھ تھے اور آج بھی غیر جمہوری قوتوں کا ساتھ دیتے ہوئے جمہوری ... مزید
-
کوئٹہ، دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد ہلاک
-
میڈیا پر کسی قسم کی قدغن لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں، پر ویز رشید
-
سینٹ میں جمہوری نظام کے استحکام ،پارلیمنٹ کے تحفظ کے لئے اتفاق رائے سے قرار داد منظور، وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطا لبہ مسترد،جمہوریت نظام کے تسلسل کیلئے ہمہ جیت کوششیں کرتے رہیں گے،چیئرمین سینٹ
-
ڈاکٹر طاہر القادری نے شریف برادران کو یزید‘ ابن زیاد‘ قارون اور فرعون سے بڑا ظالم قرار دے دیا
-
دھرنوں میں طوالت ،وفاقی پولیس نے سکیورٹی اخراجات کیلئے وزارت داخلہ سے مزید 13کروڑ روپے مانگ لئے، وفاقی پولیس وزارت داخلہ سے سکیورٹی انتظامات کیلئے 7روز کے دوران 11کروڑ روپے حاصل کر چکی ہے، ذرائع ... مزید
-
عراق میں اہل سْنت کی مسجد پر نمازِ جمعہ کے دوران شیعہ ملیشیا کا حملہ ،68 افراد جاں بحق،تعداد بڑھنے کا خدشہ ،ایک بمبار نے مسجد کے بیرونی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا یاجسکے بعد مسلح حملہ آوروں نے ... مزید
-
روس نے مِکڈونالڈ کیخلاف کارروائی اعلان کر دیا، میکڈونالڈ کے ریستورانوں میں صفائی ستھرائی کے معیار کا جائزہ لیا جارہا ہے،روسی محکمہ صحت
-
بھارت نے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل پر مبنی فلم پر پابندی عائد کر دی
-
بھارت نے چین سے نمٹنے کیلئے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں آکاش میزائل کی تنصیب شروع کردی
-
مصر میں 2 بسوں میں تصادم سے 33 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی
-
حماس نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے جْرم میں اٹھارہ افراد کو قصور وار قرار دے کرسزائے موت دے دی
-
شام میں صدر بشارلاسد کیخلاف جاری عوامی بغاوت کی تحریک میں امریکہ سمیت 50 ملکوں کے 12 ہزار جنگجو میدان جنگ میں موجود ہیں؛امریکی وزارتِ خارجہ
-
سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے ظہرانے اور ملاقات کی دعوت قبول کرلی ، پہلے وزیراعظم اور آصف علی زرداری کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی ، بعد میں دونوں رہنما پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی موجودگی ... مزید
-
حکومت اورپاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کادوسرادوربھی بے نتیجہ ختم ،با ت چیت کے دوران حکومتی کمیٹی نے ہمارے مطالبات کے حوالے سے اپنانقطہ نظرپیش کیاہے ،آج مشاورت کے بعدہی بات چیت کاایک اوردورہوگا،شاہ ... مزید
-
پاکستانیوں کوبادشاہوں سے نجات دلاوٴں گایاموت قبول ہوگی ،عمران خان ،سیاسی جماعتوں کوچیلنج کرتاہوں ،خیبرپی کے میں دھاندلی کے خلاف مجمع اکٹھاکرکے دکھائیں ،اگلے دن انتخابات کااعلان کروں گااورپہلے ... مزید
-
اب بہت ہوگیا، یہ آخری لائن ہے اس سے آگے کوئی بھی جماعت گئی کسی پولیس اہلکار پر حملہ کیا گیا یا قانون توڑا گیا تو قانون اپنا بھرپور دفاع کرے گا ، ،چوہدری نثار علی خان ،حکومت نے اب تک برداشت ، صبر اور ... مزید
-
اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے جس کا ظلم و بربریت اور دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں‘ اس وقت ملک میں ظلم و بربریت کی انتہاء کردی گئی ہے‘ انصاف کا حصول تک ناممکن ہوگیا‘ ڈاکٹر طاہرالقادری ،ہم نے حکمرانوں ... مزید
-
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جمہوریت بچانے اور موجودہ سیاسی صورت حال کو حل کرنے کے لیے محترک ہو گئے ، بلاول ہاوٴس سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں سے رابطے کئے، چوہدری شجاعت ... مزید
-
جج جاکر لوگوں کو شاہراہ دستور سے نہیں ہٹا سکتے یہ کام انتظامیہ کا ہے‘ حکومت کہاں ہے وہ اپنا فرض کیوں ادا نہیں کررہی ،سپریم کورٹ،حکومت کنٹینر ہٹائے اور مظاہرین شاہراہ دستور خالی کردیں۔ اپنے حقوق ... مزید
-
قومی اسمبلی اجلاس ، نواب علی وسان نے عمران خان کو سلطان راہی قرار دے دیا،حکومت پیر تک شاہراہ دستور خالی کروائے ورنہ ہم دیکھ لیں گے کہ کیسے شاہراہ دستور خالی نہیں ہوتی،محمود خان اچکزئی ،حکومت سانحہ ... مزید
-
یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، ایچ او بی سی 3 روپے 68 پیسے‘ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 23 پیسے‘ پٹرول 2 روپے 78 پیسے‘ لائٹ ڈیزل 1 روپیہ 98 پیسے اور مٹی کے تیل میں 2 روپے فی لیٹر کمی ... مزید
-
بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط اور حریت راہنماء شبیر احمد شاہ کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا
-
تحریک انصاف کو قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کی جلدی نہیں کرنی چاہیے،سپیکر استعفے خود وصول نہ کریں،سراج الحق، امید ہے کہ معاملہ بہت جلد حل ہوجائے گا، مذاکرات جاری ہیں، ہمیں امید ہے کہ آئندہ اڑتالیس ... مزید
-
افغان سرحد سے 70 دہشت گردوں و اسمگلرز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش،ایف سی کے ساتھ جھڑپ میں ایک اہلکار شہید ، منہ توڑ جوابی کارروائی سے متعدد حملہ آور زخمی و ہلاک
-
حکومت تماشہ لگانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لے، پاکستان پیپلز پارٹی ، عمران اور طاہر القادری کے دھرنوں کی سیاست کو قبول کرلیا گیا تو کل عسکریت پسند پاکستان کے ایٹمی اثاثہ جات پر بھی قبضہ کرلینگے ،فرحت ... مزید
-
پاکستان ،بھارت کے درمیان پانچ متنازعہ بجلی گھروں پر سندھ طاس کمیشن کے مذاکرات بحال،بھارت کی دریائے چناب پر2110 میگاوٹ کے چار نئے بجلی گھروں اور330 میگا واٹ کے کشن گنگا پاور ہاوٴس کے سپل وے ڈیزائن پر ... مزید
-
سیاسی یتیم ایک ہفتے سے اسلا م آ با د میں شام غریباں منا رہے ہیں،مولانا فضل الرحمن،نواز شریف حسنی مبارک ہے نہ احتجاج کرنے والے اخوان المسلمین ،اگر تیسری قوت نے ان حالات سے فائدہ اٹھایا تو دھرنے دینے ... مزید
-
دونوں گروہ جو کہ پارلیمان کا محاصرہ کئے بیٹھے ہیں انھیں چاہئے کہ وہ بانی پاکستان کی قائم کردہ اعلی جمہوری مثال پر عمل کریں،انتخابات میں شکست کو تسلیم کریں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف ... مزید
-
بحران کے حل کیلئے کرداراداکرنے کوکہاگیاتو پیپلزپارٹی تیار ہے ، رحمان ملک
-
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف ہیں، ساتھ کام کرتے رہیں گے، امریکا ، پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں شریک ہیں نہ ہی اسکے معا ملات میں مدا خلت کر رہے ہیں ،ترجمان محکمہ خارجہ ... مزید
-
پاکستان میں مستحکم جمہوری حکومت ہونی چاہیے، عا لمی ذرا ئع ابلا غ ،نواز حکومت کا خاتمہ مغرب کے لیے بھی چیلنج ہوگا،افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے سال پاکستان میں جمہو ری استحکا م ضروری ہے ، عمران ... مزید
-
پی آئی اے کی خصوصی پروازکے ذریعے لیبیاسے مزید200پاکستانی وطن پہنچ گئے،وزارت خارجہ،گرفتارپاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں ،175میں سے 107پاکستانیوں کورہاکردیاگیا،ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.