سید علی گیلانی کو دہلی سے سرینگر پہنچتے ہی ائیر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا،رہائش گاہ پر نظر بند

جمعہ 22 اگست 2014 09:14

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اگست۔2014ء)کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کو دلی سے سرینگر ائیر پورٹ پہنچتے ہی حیدر پورہ میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا ۔حریت ترجمان ایاز اکبر نے بتایا کہ پولیس ایک خصوصی ٹمی ائیر پورٹ کے اندرونی دروازے پر موجود تھی اور جوں ہی حریت چیئرمین باہر آگئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایاز اکبر کا کہنا تھا کہ حریت چیئرمین کو پولیس گاڑی میں ہی سوار کر کے حیدر پورہ میں واقع ان کی رہائش گاہ کے اندر نظر بند کرلیا گیا ۔ایاز اکبر کے مطابق پولیس نے اس سے قبل صبح سویرے ہی حریت چیئرمین کی حیدر پورہ رہائش گاہ کو مکمل طور گھیرے میں لے رکھا تھا اور جوں ہی سید علی گیلانی کو پولیس کی ٹیم نے ائیر پورٹ سے گھر پہنچایا تو باہر موجود اہلکاروں نے گھر کے باہر دروازے پر پولیس گاڑی پر بٹھا دیا۔