موجودہ صورتحال میں کردار ادا کرنے کے لیے آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے ،آج پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کرینگے

جمعہ 22 اگست 2014 09:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اگست۔2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری موجودہ سیاسی صورتحال میں کردار ادا کرنے کے لیے جمعرات کی رات دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج (جمعہ کو ) پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کرینگے ۔ بلاول ہاؤس کے ترجمان کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب دبئی سے کراچی پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کراچی میں آج پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔

آصف علی زرداری ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں کردار ادا کرنے کے لیے کراچی آرہے ہیں اور وہ پارٹی رہنماؤں سے صورتحال پر مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرینگے ۔ادھر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے پارٹی کی مجلس عاملہ کا آج اجلاس طلب کیا ہے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :