پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے اچھا نہیں ہورہا، ملک کی بہتری کیلئے دعاگو ہوں،شاہد آفریدی

جمعہ 22 اگست 2014 09:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اگست۔2014ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے اچھا نہیں ہورہا ملک کی بہتری کیلئے دعاگو ہوں،ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ حالات بارے بہت برا خواب دیکھا ہے،لگتا ہے پاکستان کے حالات اچھے نہیں اور جو کچھ ہورہا ہے وہ اچھا نہیں ہورہا،دعاگو ہوں کہ ملک کے حالات اچھے ہوں۔

متعلقہ عنوان :