اسلام آباد میں مظاہروں کو احتیاط سے مانیٹر کررہے ہیں تمام فریقین تشدد سے گریز کریں ،رول آف لاء کی عزت کریں ،امریکی سفارتخانہ، پرامن احتجاج اور آزادی اظہار جمہوریت کا اہم خاصا ہے تا، امریکہ پارٹیوں کے درمیان مذاکرات عمل میں کسی طور پر ملوث نہیں تشدد اور پرائیویٹ اور ملکی املاک کی تباہی سیاسی اختلافات کے حل میں کسی طور پر قابل قبول نہیں، سیاسی سسٹم میں غیر آئینی تبدیلی کی کسی بھی کوشش کے مخالف ہیں،بیان

جمعہ 22 اگست 2014 09:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اگست۔2014ء) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں مظاہروں کو احتیاط سے مانیٹر کررہے ہیں ہم تمام گروہوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ تشدد سے گریز کریں اور رول آف لاء کی عزت کریں ، سیاسی سسٹم میں کسی بھی غیر آئینی تبدیلی کے مخالف ہیں ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ پرامن احتجاج اور آزادی اظہار جمہوریت کا اہم خاصا ہے تاہم امریکہ پارٹیوں کے درمیان مذاکرات عمل میں کسی طور پر ملوث نہیں تشدد اور پرائیویٹ اور ملکی املاک کی تباہی سیاسی اختلافات کے حل میں کسی طور پر قابل قبول نہیں تاہم ہم سیاسی سسٹم میں غیر آئینی تبدیلی کی کسی بھی کوشش کے مخالف ہیں امریکہ پاکستان میں جمہوری اداروں کی مضبوطی اور رول آف لاء کے لئے تمام پارٹیوں کو مل کر امن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے ۔