سیاسی جماعتوں کا آئین کے تحفظ کا عزم خوش آئند ہے، شہباز شریف ،سیاسی ڈیڈ لاک ڈائیلاگ کے ذریعے ہی ختم ہوگا، حکومت نے معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لئے ہر ضروری اقدام کیا ہے،بیان

جمعہ 22 اگست 2014 09:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اگست۔2014ء )وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کو متنازع بنانے والے سیاسی عناصر شاہراہ دستور پر خود متنازع حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے آئین اور جمہوری نظام کے تحفظ کا عزم خوش آئند ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی مسائل کو ہمیشہ مذاکرات سے حل کرنے کے حامی رہے ہیں، آج بھی کہتے ہیں کہ سیاسی ڈیڈ لاک ڈائیلاگ کے ذریعے ہی ختم ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لئے ہر ضروری اقدام کیا ہے

متعلقہ عنوان :