عمران خان ساری زندگی کنٹینر میں سو ئے رہیں نوازشریف استعفیٰ نہیں دیں گے،مریم نواز،عمران خان ”تم“ سے ”آپ“ پر آئے ہیں امید ہے ان کا لہجہ مزید بہترہوگا،ٹوئٹر پر پیغام

جمعرات 21 اگست 2014 09:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اگست۔2014ء)وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چےئرپرسن مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان ساری زندگی کنٹینر میں سو کر گزار لیں میاں نوازشریف کے استعفے کی خواہش پھر بھی پوری نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نوازشریف نے کہا کہ عمران خان کا لہجہ اب درست ہونا شروع ہوگیا ہے وہ ”تم“ سے ”آپ“ پر آگئے ہیں،امید ہے کہ وہ مزید بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی کی خواہش پر نہ کبھی کوئی وزیراعظم مستعفی ہوا ہے اور نہ کسی کو وزارت عظمی کا منصب ملا ہے،نوازشریف 20کروڑ عوام کے منتخب اور جمہوری وزیراعظم ہے،عمران خان ساری زندگی کنٹینر پر سوئے رہیں تب بھی ان کی میاں نوازشریف کے استعفے کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔