عمران خان جتنی چاہیں تنقیدکرلیں مگرپاکستان کے آئین اورجمہوریت کاتحفظ کریں ،خورشیدشاہ ،سیاستدان ضدی نہیں ہوتا،ضدی آمرہوتاہے ،سیاستدان میں پانی کی طرح لچک ہوتی ہے ،عمران خان کی تنقیدکاجواب وقت آنے پردوں گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 21 اگست 2014 09:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اگست۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ عمران خان جتنی چاہیں تنقیدکرلیں مگرپاکستان کے آئین اورجمہوریت کاتحفظ کریں ،سیاستدان ضدی نہیں ہوتا،ضدی آمرہوتاہے ،سیاستدان میں پانی کی طرح لچک ہوتی ہے ،عمران خان کی تنقیدکاجواب وقت آنے پردوں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خورشیدشاہ نے کہاہے کہ عمران خان کی تنقیدکاجواب نہیں دیناچاہئے ،میں آج بھی غیرجانبدارہوں اورہم معاملے کے حل کیلئے کوشاں ہیں،وقت آنے پرعمران خان کی باتوں کاجواب دوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم نے جمہوریت کے لئے بے شمارقربانیاں دی ،ہم آمریت کے خلاف سڑکوں پرنکلے ،ہم اس جمہوریت کوکسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے ،بلکہ جہموریت کاتحفظ کریں گے اوراسے بچائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عمران کان اورطاہرالقادری ہم پرلاکھ تنقیدکریں ہم سب کچھ بھول جائیں گے اورمیں ان سے اپیل کروں گاکہ پاکستان کے آئین اورجمہوریت کاتحفظ کریں اورتاریخ کے کسی لمحے میں کسی آمرکے دوست نظرنہ آئیں ۔انہوں نے کہاکہ سیاستدان کبھی ضدی نہیں ہوتے سیاستدان میں پانی کی طرح لچک ہوتی ہے ،جوضدی ہووہ آمرکہلاتاہے چاہے وہ سیاسی آمرہو۔

متعلقہ عنوان :