وزیراعظم نے وزیراعظم ہاؤس اور پاک سیکرٹریٹ میں مظاہرین کے داخلے کا نوٹس لے لیا،فوجی حکام سے رابطہ‘صورتحال بگڑی تو پاک فوج کارروائی کرے گی، فوجی حکام کی طرف سے یقین دہانی

جمعرات 21 اگست 2014 09:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اگست۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیراعظم ہاؤس اور پاک سیکرٹریٹ میں مظاہرین کے داخلے کا نوٹس لے لیا‘ فوجی حکام سے رابطہ‘ فوجی حکام کی طرف سے یقین دہانی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی وزیراعظم ہاؤس اور پاک سیکرٹریٹ میں داخلے کی کوششوں پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے پاک فوج کے اعلی حکام سے رابطہ کیا اور کہا کہ انقلابی اور آزادی مارچ کے کارکنوں کو کسی بھی طریقے سے وزیراعظم ہاؤس اور پاک سیکرٹریٹ میں داخل ہونے سے روکا جائے جس پر اعلی فوجی حکام نے وزیراعظم کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر صورتحال بگڑی تو پاک فوج کارروائی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :