خیبرپختونخواہ اسمبلی عوام کی امانت ہے ،اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں ،سراج الحق ،دھاندلی کامسئلہ پنجاب میں ہے ،ایساراستہ اختیارکریں گے ،جس سے جمہوریت کوخطرہ نہ ہو،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

منگل 19 اگست 2014 09:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی عوام کی امانت ہے ،اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں ،دھاندلی کامسئلہ پنجاب میں ہے ،ایساراستہ اختیارکریں گے ،جس سے جمہوریت کوخطرہ نہ ہو۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ عمران خان نے ہماری بات مانی تووہ اورساری قوم بحران سے نکل سکتی ہے ،قوم اس کی زیادہ عزت کریگی اورشاباش دیگی جوزیادہ پیچھے ہٹے گااورقربانی دے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان کواستعفوں پردوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے ،دھاندلی کازیادہ مسئلہ پنجاب میں ہے ،خیبرپختونخواہ میں کوئی احتجاج ہے اورنہ ہی اسمبلی توڑنے کاکوئی مطالبہ ہے ،خیبرپی کے اسمبلی قوم کی امانت ہے ،ہم اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں ،اورنہ ہی ایسے فیصلے میں حصہ داربنیں گے ،تاہم اگرکوئی ممبرذاتی طورپراپنااستعفیٰ دے تواسے روکابھی نہیں جاسکتااورنہ ہی اسے مجبورکرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم اب بھی مذاکرات کے ذریعے مسئلے کاحل نکالنے کی کوشش میں ہیں اورایساراستہ اختیارکریں گے جس سے جمہوریت کوخطرہ نہ ہو۔