عمران خان دلدل میں پھنسے ہیں ،انہیں نکالناہمارافرض ہے ،جونبھائیں گے،پرویزرشید، گرفتاری کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی ،جہانگیرترین نے آج بھی ٹیکس اورجرمانہ اداکیا،دوسروں کومنع کررہے ہیں ،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

منگل 19 اگست 2014 09:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویزرشیدنے کہاہے کہ عمران خان دلدل میں پھنسے ہیں ،انہیں نکالناہمارافرض ہے ،جونبھائیں گے گرفتاری کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی ،جہانگیرترین نے آج بھی ٹیکس اورجرمانہ اداکیا،دوسروں کومنع کررہے ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے پرویزرشیدنے کہاکہ ہم سست نہیں ہوئے ،عمران خان تیزہوگئے ہیں اوروہ اورنیامطالبہ سامنے لیکرآجاتے ہیں ،عمران خان کامطالبہ تھاکہ انتخابی اصلاحات کی جائیں جس کے لئے پارلیمانی کمیٹی بن چکی ہے اوراس میں عمران خان کے بندے بھی شامل ہیں یہ کمیٹی اپناکام کررہی ہے ،پھرعمران خان نے چارحلقوں کامطالبہ کیااورجوڈیشل کمیشن سے تحقیقات کامطالبہ کیاتودھاندلی کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کاکمیشن بھی بن چکاہے ،پھرانہوں نے سول نافرمانی کااعلان کردیاآج ہی کے دن جہانگیرترین کی 3کمپنیوں نے اپناٹیکس اورجرمانہ بھی اداکیاہے وہ خودٹیکس اداکررہے ہیں اوردوسروں کومنع کررہے ہیں ،مذاکرات کیلئے کمیٹیاں بن چکی ہیں ،ہم مذاکرات کس سے کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے آج استعفوں کااعلان کردیاہے وہ خودبھی ایک دلدل میں پھنس گئے ہیں اورہمارابلکہ ہم سب کافرض ہے کہ انہیں اس دلدل سے نکالیں اورانہیں واپس صحیں راستے پرلائیں اگران کی خواہش ہے کہ انہیں گرفتارکیاجائے توان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،وہ ہمیں رات دوبجے بھی مذاکرات کیلئے بلائیں توہم حاضرہیں اورانہیں دلدل سے نکالنے کیلئے تیارہیں۔