حکومت کا پرویز مشرف کی طرف سے اپنی والدہ کی عیادت کیلئے بیرون ملک روانگی کی درخواست پر غور شروع

منگل 19 اگست 2014 09:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء)حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کی طرف سے اپنی والدہ کی عیادت کیلئے بیرون ملک روانگی کی درخواست پر غور شروع کردیا ہے،جہاں باقاعدہ مشاورت کے ساتھ پرویز مشرف کو آئندہ چند روز میں والدہ کی عیادت کیلئے دبئی جانے کی اجازت دینے کی زیادہ ترحکومتی ارکان نے پہلے ہی تجویز دے دی ہے،جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پرویز مشرف کو بیرون ملک روانگی کی جلد ہی اجازت دے دی جائے گی۔

باخبر ذرائع کے مطابق حکومت نے سابق صدر و آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کی طرف سے اپنی والدہ کی عیادت کیلئے بیرون ملک روانگی کی درخواست پر غور شروع کردیا ہے۔پرویز مشرف نے حکومت کو اپنی والدہ کی عیادت کیلئے دبئی جانے کی درخواست دے رکھی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی عیادت کیلئے دبئی جانا چاہتے ہیں جس کے بعد وہ دوبارہ وطن واپس آجائیں گے۔

(جاری ہے)

مصدقہ ذرائع کے مطابق چند اہم حکومتی شخصیات اور ایک سینئر ماہر آئین وقانون نے بھی حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ پرویز مشرف کو اس سٹیج پر اپنی والدہ کی عیادت کیلئے بیرون ملک روانگی کی اجازت دے دیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پرویز مشرف کے مذکورہ درخواست پر سنجیدگی سے غورشروع کردیا ہے اور اس حوالے سے عام حکومتی شخصیات کے علاوہ اپوزیشن اور ماہرین آئین وقانون سے بھی مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق زیادہ تر حکومتی شخصیات اس سے پہلے بھی حکومت کو مشورہ دے چکی ہیں کہ پرویز مشرف کو اپنی والدہ کی عیادت کیلئے بیرون ملک روانگی کی اجازت دے دینی چاہئے اور یہ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ آئندہ چند روز میں پرویز مشرف کو مذکورہ درخواست پر اپنی والدہ کی عیادت کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :