تحریک انصاف کی طرف سے استعفوں کا اعلان جمہوریت کیلئے اچھی علامت نہیں ہے،آصف علی زرداری

منگل 19 اگست 2014 09:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے استعفوں کا اعلان جمہوریت کیلئے اچھی علامت نہیں ہے،پیپلزپارٹی دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے استعفوں کے اعلان پر سابق صدر نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں جمہوری عمل چلتا رہے اور جمہوریت ڈی ریل نہ ہو،موجودہ صورتحال کو افہام وتفہیم سے بہتر کیا جائے،پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے،معاملے کے حل کیلئے حکومت سے بھی بات کی جائے گی۔