شہباز شریف ،چوہدری نثار کی آرمی چیف سے ملاقات،سیکورٹی ،موجودہ صورتحال سمیت آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ

منگل 19 اگست 2014 09:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء)آرمی چیف راحیل شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں سیکورٹی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی،13اگست کو بھی وزیراعلیٰ شہبازشریف اور چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی تھی۔