عمران خان نے ریڈزون میں داخل ہونے کااعلان کردیا ، آج شام 6بجے کارکنوں کی قیادت کرتے ہوئے ریڈزون میں داخل ہوں گے،نوازشریف سپریم کورٹ ،آئین اورفوج کے پیچھے نہ چھپنا،گلوبٹ تمہیں نہیں بچاسکیں گے ،حکومت کنٹینرزہٹادے ،آزادی لینے کیلئے سول نافرمانی بہترین ہتھیارہے ،سول نافرمانی کے ذریعے نوازشریف کی حکومت کونہیں چلنے دیں گے ،موجودہ حکومت نے ہواکے علاوہ ہرچیزپرٹیکس لگارکھاہے ،دھاندلی زدہ جعلی حکومت اورجعلی وزیراعظم کونہیں مانتا،آزادکشمیر،گلگت بلتستان ،سندھ ،بلوچستان ،خیبرپختونخواہ اورپنجاب سمیت پاکستان بھرکی عوام خواتین ،بچے ،مزدور،کسان ،اساتذہ ،محنت کش اوراقلیتوں سمیت پوری قوم کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف کاساتھ دے ،دھاندلی کے خلاف ثبوت ہونے کے باوجودکوئی آئینی وقانونی راستہ نہیں دیاگیا،جس کے بعداحتجاج پرمجبورہوئے ،جوہماراآئینی وجمہوری حق ہے ، نوازشریف ضدی بچے بنے ہوئے ہیں ،اس لئے سول نافرمانی اوراحتجاج کے ذریعے موجودہ نظام کونہیں چلنے دیں گے اورآج پاکستانی قوم دنیاکوبتادے گی کہ انہوں نے ایک کرپٹ نظام کواپنے ہاتھوں سے ختم کرکے نیاپاکستان بنالیا، آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب

منگل 19 اگست 2014 09:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کودی گئی ڈیڈلائن سے 3گھنٹے قبل ہی ریڈزون میں داخل ہونے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ آج شام 6بجے ریڈزون میں داخل ہوں گے ،حکومت کنٹینرزہٹادے ،آزادی لینے کیلئے سول نافرمانی بہترین ہتھیارہے ،سول نافرمانی کے ذریعے نوازشریف کی حکومت کونہیں چلنے دیں گے ،موجودہ حکومت نے ہواکے علاوہ ہرچیزپرٹیکس لگارکھاہے ،دھاندلی زدہ جعلی حکومت اورجعلی وزیراعظم کونہیں مانتا،آزادکشمیر،گلگت بلتستان ،سندھ ،بلوچستان ،خیبرپختونخواہ اورپنجاب سمیت پاکستان بھرکی عوام خواتین ،بچے ،مزدور،کسان ،اساتذہ ،محنت کش اوراقلیتوں سمیت پوری قوم کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف کاساتھ دے ،دھاندلی کے خلاف ثبوت ہونے کے باوجودکوئی آئینی وقانونی راستہ نہیں دیاگیا،جس کے بعداحتجاج پرمجبورہوئے ،جوہماراآئینی وجمہوری حق ہے ،مگرنوازشریف ضدی بچے بنے ہوئے ہیں ،اس لئے سول نافرمانی اوراحتجاج کے ذریعے موجودہ نظام کونہیں چلنے دیں گے اورآج پاکستانی قوم دنیاکوبتادے گی کہ انہوں نے ایک کرپٹ نظام کواپنے ہاتھوں سے ختم کرکے نیاپاکستان بنالیا،نوازشریف سپریم کورٹ،فوج اورآئین کے پیچھے چھپنے کے بجائے سامنے آئیں ،گلوبٹ انہیں اب نہیں بچاسکتے،خیبرپختونخواہ کے مایوس کارکن واپس آجائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کی شام آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف موجودہ کرپٹ نظام کونہیں مانتی ،حکومت کی دھاندلی کیخلاف ہرسطح پرکوششیں کیں اورہرآئینی وقانونی راستہ اختیارکیامگرانصاف نہیں دیاگیاجس کے بعد ہم احتجاج پرمجبورہوئے اوریہ ہماراآئینی وقانونی اورجمہوری حق ہے ۔

ان کاکہناتھاکہ جمہوری نظام وہ ہوتاہے جہاں حکمران عوام کوجواب دہ ہوتے ہیں اورہرایک کااحتساب کیاجاسکتاہے ،مگریہاں کسی کاکوئی احتساب نہیں حکمران بادشاہ بنے ہوئے ہیں ،رائیونڈمیں بجلی اورگیس کابل نہیں آتا،جب اس طرح کے حالات ہوں توخونی انقلاب آتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ پیرکے روزانہوں نے اپنے نوجوانوں کوآگے بڑھنے سے اس لئے روکاکہ انہیں نوجوانوں کی آنکھوں میں خون نظرآرہاتھااگروہ آگے بڑھتے تواس سے انتشارپھیلتااورانہیں پھرکوئی نہیں روک سکتاتھا،جس کے نتیجے میں معصوم پولیس والے مارے جاتے ۔تحریک انصاف کے قائدنے اعلان کیاکہ وہ آج شام چھ بجے خودسب سے پہلے ریڈزون میں داخل ہونگا،اورمیں دیکھوں گاکہ کون ہمیں آگے بڑھنے سے روکتاہے ،کیاان محلات میں بہت خاص لوگ رہتے ہیں جہاں ہم نہیں جاسکتے ،مگرنوجوان مجھے وعدہ دیں کہ وہ کوئی توڑپھوڑنہیں کریں گے اورایک گملہ بھی نہیں ٹوٹے گا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہم نے اسمبلیوں سے استعفوں کااعلان کردیاہے ،خیبرپختونخواہ اسمبلی اتحادیوں کے ساتھ بنی ہے اوراس پرمشاورت کے ساتھ ہی فیصلہ ہوگا۔عمران خان کہناتھاکہ انہیں ریڈزون میں داخل ہونے سے روکانہ جائے وہ حکومت کوالٹی میٹم دیتے ہیں کہ فوری کنٹینرزہٹائے جائیں اورپولیس کوکہناچاہتے ہیں کہ وہ ہم پرحملہ نہ کریں ،ہم پرامن لوگ ہیں اوراحتجاج ہماراحق ہے ،اگراسلام آبادپولیس نے ہم پرحملہ کیاتوانہیں پاکستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔

ان کاکہناتھاکہ احتجاج ہماراجمہوری حق ہے جسے استعمال کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا،ان کی اپیل ہے کہ اسلام آباداورراولپنڈی کی خواتین ،بچے اورفیملیزبھی ان کاساتھ دیں ،کیانوازشریف ان خواتین اوربچوں سے ڈرتے ہیں کہ ہمیں آگے نہیں بڑھنے دیتے ،سارے پاکستانیوں سے اپیل کرتاہوں کہ کل وہ تحریک انصاف کاساتھ دیں ۔تحریک انصاف نے ہرآئینی وقانونی راستہ اختیارکیامگرمیاں صاحب ضدی بچے بنے ہوئے ہیں جس کے باعث یہ کرنے پرمجبورہیں ،

میری اپیل ہے کہ گلگت بلتستان ،آزادکشمیر،خیبرپختونخواہ سمیت پاکستان بھرکی عوام اساتذہ ،محنت کش ،عوام ،وکیل ،ڈاکٹرز،طالبعلم ،نوجوان ،خواتین ،بچے ،فیملیزاورہرایک ہماراساتھ دے ،کیونکہ ہماری تحریک نیاپاکستان بنانے کی تحریک ہے ،جس کیلئے پوری قوم کوتحریک انصاف کاساتھ دیناہوگا۔

اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے علی ظفر،جنیدجمشید،وسیم اکرم،جاویدمیانداد سمیت دیگرلوگوں کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے تحریک انصاف کاساتھ دینے کااعلان کیاہے ،انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹارآل راوٴنڈروسابق کپتان شاہدخان آفریدی کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگرانہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارنہ کی توپشتون انہیں رہنے دیں گے ،وہ وکٹ کی دونوں طرف کھیلنے کے بجائے تحریک انصاف میں شامل ہوں ،کیونکہ وہ دیکھ رہے تھے کہ حمزہ شہبازراولپنڈی سٹیڈیم میں ان کے بہت قریب قریب ہورہے تھے ۔

رات ساڑھے دس بجے مارچ کے شرکاء سے دوبارہ خطاب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ انہیں اپنے کارکنوں کے پیچھے کھڑی پولیس کی فکرہے ،جواس قوم کے بیٹے ہیں ،مگراب وقت آگیاہے کہ اس قوم کاخون چوس کرانہیں قرضداربنانے والے حکمرانوں سے احتساب کیاجائے۔میراجینا،مرناپاکستان میں ہے ، اس لئے بزدل نہیں اربوں روپے کامالک ہوتاتونوازشریف کی طرح بزدل ہوتا۔

ان کاکہناتھاکہ نوازشریف کی وزارت عظمیٰ خطرے میں ہے ،میراانہیں مشورہ ہے کہ فوج ،آئین اورسپریم کورٹ کے پیچھے نہ چھپیں ۔انہوں نے اپنی تقریرمیں خیبرپختونخواہ کے مایوس کارکنوں کودوبارہ واپسی کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ انہیں علم ہے کہ کارکن مایوس ہوکرواپس گئے ہیں ،مگروہ یہاں کھڑے ہیں اورکارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ واپس لوٹ آئیں۔