قانون واضح ہے بل نہ دینے والے کوبجلی نہیں ملے گی،عابدشیرعلی کا ٹوئٹ

پیر 18 اگست 2014 09:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے اوربجلی نہ دینے پروزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ قانون واضح ہے بل نہ دینے والے کوبجلی نہیں ملے گی۔

(جاری ہے)

اتوارکوعمران خان نے اپنے خطاب میں کارکنوں کوبجلی کے بل اورٹیکس نہ دینے کی ہدایت کی جس پرسوشل میڈیاپراپنے پیغام میں عابدشیرعلی نے کہاکہ جوبل نہیں دیگااس کوبجلی نہیں ملے گی ،قانون واضح ہے جبکہ خواجہ آصف نے بھی اس بیان کی حمایت کی