انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن تا حال قائم نہ ہو سکا،سپریم کورٹ کی جا نب سے کمیشن کے قیا م کے لئے ابھی تک ججز کے نام موصول نہیں ہو ئے ، ذرا ئع

پیر 18 اگست 2014 09:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء)انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے بننے والا عدالتی کمیشن سپریم کورٹ سے ججز کے نام موصول نہ ہونے کے باعث قائم نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے2013 کے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف عدالتی کمیشن کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں ان کے اس مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے عدالتی کمیشن کے قیا م کا اعلان کیا تھا ۔

وزیر اعظم کے عدالتی کمیشن کے اعلان کے بعد وزارت قانون کی جانب سے 13 اگست کو سپریم کورٹ کو ایک خط لکھا گیا جس میں کہاگیا ہے کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے تین نام بھجوائیں تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کی تعطیل کے باعث وزارت قانون کو نام موصول نہ ہو سکے اور عدالتی کمیشن تاخیر کے باعث قائم نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :