مسلم لیگ ن کا طاہر القادری کے خلاف کینیڈین ہائی کمیشن اور کینڈین حکومت سے رجوع کرنے کا فیصلہ ،مسلم لیگ ن ورکنگ کمیٹی این اے 48کے صدر آج کنیڈین ہائی کمیشن سے ملاقات کے لئے وفد لیکر جائیں گے ،طاہر القادری خلاف حقائق پیش اور انہیں منتخب حکومت کے خلاف محاذ آرائی سے روکنے یا ان کی کینیڈین شہریت منسوخ کرنے کی درخواست کی جائے گی

پیر 18 اگست 2014 09:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء)پاکستان مسلم لیگ ن نے طاہر القادری کے خلاف کینیڈین ہائی کمیشن اور کینڈین حکومت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا، مسلم لیگ ن ورکنگ کمیٹی این اے 48کے صدر آج(پیرکو ) کنیڈین ہائی کمیشن سے ملاقات کے لئے ایک وفد لیکر جائیں گے جہاں طاہر القادری خلاف حقائق پیش کیے جائیں گے اور انہیں منتخب حکومت کے خلاف محاذ آرائی سے روکنے یا ان کی کینیڈین شہریت منسوخ کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے طاہر القادری کے خلاف کینیڈین ہائی کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن ورکنگ کمیٹی این اے 48کے صدر اشرف گجر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آج ریڈ زون میں واقع کینیڈین ہائی کمیشن جانے کے لئے باقاعدہ ڈی سی آفس سے اجازت لیکر ایک وفد کی صورت میں کینیڈین ہائی کمیشن سے ملاقات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کینیڈین ہائی کمیشن پاکستان کی منتخب حکومت کے خلاف ان کے شہری طاہر القادری کے ایجنڈے اور غیر آئینی و غیر قانونی مطالبات سے بھی آگاہ کریں گے اور ان سے درخواست کریں گے کہ طاہر القادری کو یا تو فان معاملات سے باز رکھیں یا پھر ان کی شہریت منسوخ کی جائے۔