خواجہ سعد رفیق کا الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ،دونوں رہنماؤں کا ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال،معاملات کو سیاسی تدبر و افہام وتفہیم سے حل کرنے کا عزم

پیر 18 اگست 2014 08:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18اگست۔2014ء)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ۔دونوں رہنماؤں کا ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال۔معاملات کو سیاسی تدبر و افہام وتفہیم سے حل کرنے کا عزم ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز اتوار کو متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے مارچ پر تبادلہ اور سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ معاملات حل کرنے میں آپ کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔آپ نے معاملات کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔الطاف حسین نے کہا کہ میری خواہش اور کوشش ہے کہ معاملات افہام وتفہیم سے حل ہوں۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر عزم کا اظہار کیا کہ وہ تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کریں گے۔