ملک میں آئین موجود ہے، آئین کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا،عرفان صدیقی

اتوار 17 اگست 2014 09:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء) معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین موجود ہے اور آئین کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کو مطالبات کرنے کا حق حاصل ہے‘ عمران خان خود ایک سیاسی کھلاڑی ہیں اور انہیں یہ پتہ ہونا چاہئے کہ اگر ان سے کوئی یہ کہے کہ وہ تحریک انصاف سے استعفیٰ دیں تو وہ نہیں دیں گے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ملک میں آئین موجود ہے اور آئین کیخلاف کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف کو پارلیمنٹ میں وزیراعظم تسلیم کیا گیا ہے اور طاہرالقادری سمیت عمران خان کے تمام مطالبات کو آئین کی چھلنی میں چھان کر ہی حل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :