بہت جلد موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے میں کامیاب ہو جائینگے ، چوہدری محمد سرور /سراج الحق ، افواج پاکستان سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت غیر آئینی تبدیلی کے حق میں نہیں ، جلتی پر تیل چھڑکنے والوں سے ہوشیار رہنا ہوگا ، انتخابی اصلاحات پر تمام جماعتیں متفق ہیں ، گورنر پنجاب ، گورنر پنجاب نے موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے میں مثبت بات چیت کی ہے گوجرانوالہ واقعہ پر حکومت کافوری ایکشن لینا اچھی علامت ہے حکومتی وزراء کو اپنے رویوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے حکومت کو ردعمل کے طور پر ایسی کوئی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے حالات خراب ہوں، سراج الحق

اتوار 17 اگست 2014 09:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور جماعت اسلامی کے امیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے میں کامیاب ہو جائینگے ،افواج پاکستان سمیت کوئی بھی سیاسی جماعت غیر آئینی تبدیلی کے حق میں نہیں ، جلتی پر تیل چھڑکنے والوں سے ہوشیار رہنا ہوگا ، انتخابی اصلاحات پر تمام جماعتیں متفق ہیں ۔

منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو امیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرنے آیا ہوں ہم سب اننتخابی اصلاحات چاہتے ہیں حالیہ بحران کو حل کرنے میں سراج الحق کا مثبت کردار ہے ملک میں کوئی غیر ّئینی تبدیلی نہیں آنی چاہیے اور نہ ہی کوئی سیاسی جماعت اس حق میں ہے کہ غیر آئینی تبدیلی آئے سیاسی جماعتیں جب بات چیت کرتی ہیں تو معاملات حل ہوجاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سب جمہوریت چاہتے ہیں اور جمہوری لوگ ہیں تمام مسائل آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر حل ہونا چاہیے تحریک انصاف کے چند مطالبات کے علاوہ دیگر مطالبات پر متفق ہیں ۔ سردار ایاز صادق نے بھی حلقہ کھولنے کی پیشکش کی ہے افواج پاکستان ملک میں کسی بھی غیر جمہوری تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ منصورہ آمد پر گورنر پنجاب کا شکر گزار ہوں گورنر پنجاب نے موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے میں مثبت بات چیت کی ہے گوجرانوالہ واقعہ پر حکومت کافوری ایکشن لینا اچھی علامت ہے حکومتی وزراء کو اپنے رویوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے حکومت کو ردعمل کے طور پر ایسی کوئی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے حالات خراب ہوں ۔

اسلام آباد میں دو سیاسی جماعتوں کی تحریک میں کسی ملک نے چڑھائی نہیں کی تمام سیاسی جماعتوں نے دستور کی بات کی ہے انتخابی اصلاحات پی ٹی آئی کا نہیں تمام سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے افواج پاکستان سمیت تمام سیاسی جماعتیں بھی اس بات پر متفق ہیں کہ ملک میں غیر آئینی تبدیلی نہیں ہونی چاہیے سیاسی حالات صبر و تحمل کی متقاضی ہیں ہمیں ایسا انتخابی نظام لانا چاہیے کہ کوئی آئندہ الیکشن میں دھاندلی کا الزام نہ لگا سکے 1977ء میں بھی دھاندلی کا الزام لگا جس کے نتائج اچھے نہیں نکلے تھے دونوں جماعتیں جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں آئندہ الیکشن شک و شبے سے پاک ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ پرامید ہیں کہ موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے میں جلد کامیاب ہوجائیں حکومت کو جلتی پر تیل ڈالنے والوں سے ہوشیار رہنا ہوگا ہوائی باتیں ہوتی رہتی ہیں وزیراعظم سے استعفے سے متعلق جہاز جب رن وے پر آئے گا تو پھر بات ہوگی ۔