وزیراعظم نواز شریف نے کراچی ٹو لاہور موٹروے پر فوری کام شروع کرنے کا اعلان کردیا ،کراچی ٹو لاہور موٹروے پاکستانی قوم کو نئی ترقی کی منزل سے روشناس کرائے گی،بے روزگار عوام کو روزگار حاصل ہوگا ، میاں نواز شریف ،چین کے تعاون سے فلاحی، توانائی منصوبوں کو بہت جلد مکمل کرینگے پاکستان سے جلد اندھیرے ختم ہوجائیں گے ایک روشن پاکستان مستقبل میں عوام کو دیا جائے گا، انقلابی اور آزادی مارچ اور دوسرے مارچوں کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) ملک میں ترقی اور خوشحالی کا مارچ جاری رکھے گی ،پاک چائنہ مشترکہ کمیشن کی صدارت سے خطاب

اتوار 17 اگست 2014 09:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کراچی ٹو لاہور موٹروے پر فوری کام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ٹو لاہور موٹروے پاکستانی قوم کو نئی ترقی کی منزل سے روشناس کرائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پاک چین مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں صدارت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کراچی ٹو موٹروے کی تعمیر کا کام کو فوری شروع کیا جارہا ہے اور موٹروے پاکستان کو نئی منزلوں تک پہنچائے گی اور اس سے بے روزگار عوام کو روزگار حاصل ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے فلاحی اور توانائی منصوبوں کو بہت جلد مکمل کرینگے اور توانائی منصوبوں کے حل کے بعد پاکستان سے اندھیرے ختم ہوجائیں اور ایک روشن پاکستان مستقبل میں عوام کو دیا جائے گا نواز شریف نے انقلابی اور آزادی مارچ کو تنقید کا نشانے بناتے ہوئے کہا کہ دوسرے مارچوں کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) ملک میں ترقی اور خوشحالی کا مارچ جاری رہے گا نواز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت انتخابات کے دوران کیلئے تمام اقتصادی ایجنڈے کی ترقی کے تکمیل کیخلاف جلد حاصل کرلے گی ۔