عمران خا ن اور طا ہر القادری اپنا اور ہمارا وقت ضا ئع نہ کر یں اسلا م آ ا د میں جلسہ کریں اور گھروں کو جا ئیں ، سعد رفیق ،لا نگ ما رچ اور دھر نو ں سے بجلی نہیں آ ئے گی نہ ہی نعروں اور ایک دوسرے پر الز اما ت عائد کر نے سے ،عمران خان خیبر پختو نخو اہ کی خد مت کر یں اور ہمیں ملک چلا نے دیں گو جرا نو الہ میں عمران خان کے قا فلہ پر کو ئی فائر نگ نہیں ہو ئی وہ جھو ٹ بو ل رہے ہیں اگر ایسا کو ئی واقعہ ہو ا ہو تا تو میڈ یارپورٹ کر تا، یوم آ زادی پر پا کستان ریلوے نے کراچی سے 16فر یٹ ٹر ینیں چلائیں اور چار کروڑ روپے قو می خزانہ میں جمع کرائے راولپنڈ ی میں میٹرو بس سروس کا افتتاح 25دسمبر کو ہو گا ، عوام سے خطاب، میڈ یا سے با ت چیت

ہفتہ 16 اگست 2014 09:26

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء)وفاقی وزیر ر یلو ے خو اجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خا ن اور طا ہر القادری اپنا اور ہمارا وقت ضا ئع نہ کر یں اسلا م آ ا د میں جلسہ کریں اور گھروں کو جا ئیں ، لا نگ ما رچ اور دھر نو ں سے بجلی نہیں آ ئے گی نہ ہی نعروں اور ایک دوسرے پر الز اما ت عائد کر نے سے ،عمران خان خیبر پختو نخو اہ کی خد مت کر یں اور ہمیں ملک چلا نے دیں گو جرا نو الہ میں عمران خان کے قا فلہ پر کو ئی فائر نگ نہیں ہو ئی وہ جھو ٹ بو ل رہے ہیں اگر ایسا کو ئی واقعہ ہو ا ہو تا تو میڈ یارپورٹ کر تا یوم آ زادی پر پا کستان ریلوے نے کراچی سے 16فر یٹ ٹر ینیں چلائیں اور چار کروڑ روپے قو می خزانہ میں جمع کرائے راولپنڈ ی میں میٹرو بس سروس کا افتتاح 25دسمبر کو ہو گا ، یہ با ت انھو ں نے راولپنڈ ی ر یلو ے اسٹیشن پر جشن آ زادی ٹر ین کی نما ئش کے مو قع پر عوام سے خطاب اور بعد ازاں میڈ یا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہی اس مو قع پر ڈی ایس ریلوے منو ر خا ن سمیت دیگر حکا م بھی مو جو د تھے

خو اجہ سعد ر فیق نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب فو ج د ہشت گردوں کے خلا ف ضر عضب میں مصروف ہے تو قو م کو تقسیم کر نے کا یہ کو ن سا وقت ہے اس وقت پو ری قوم کو یکجہتی کا مظا ہر ہ کر نا چا ےئے ،ہم نے دو نو ں کو موقع دیا کہ وہ اپنا شوق پو را کر لیں ،وہ آ ئیں کارکنو ں سے سے خطا ب کر یں اور واپس چلے جا ئیں راولپنڈ ی اسلا م آ باد کے شہر ی را ستے بند ہو نے سے مسلسل مشکلا ت کا شکا ر ہیں ، ہائی کورٹ کے احکا ما ت کے با وجو د عمران اور طا ہر القادری آ ر ہے ہیں انھیں رو ک سکتے تھے مگر نہیں روکا ، انھو ں نے کہا کہ پا کستان کا یوم آ زادی اس طر یقہ سے بھی منا یاجا سکتا ہے کہ قوم اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کر ے آ زادی ٹرین میں آ ئی ایس پی آ ر ،چاروں صو بو ں سمیت آ زاد کشمیر اور بلتستان کے فلوٹ بھی شامل ہیں جبکہ قو می لو ک ورثہ کے فنکا ر بھی اپنے فن کا مظا ہر ہ کر کے لو گو ں سے داد وصول کر ر ہے ہیں لو گ خو ش ہیں لا نگ مارچ اور انقلاب مارچ کو لو گو ں نے مسترد کر دیا ہے ۔