سانحہ ماڈل ٹاوٴن، جوڈیشل کمیشن نے حکومت کو کلین چٹ دیدی، واقعہ پولیس کی مس ہیندلنگ اور غفلت کے باعث پیش آیا، منہاج انتظامیہ نے تعاون نہیں کیا،رپورٹ

ہفتہ 16 اگست 2014 09:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء ) سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی تحقیقات کرنیوالے جوڈیشل کمیشن نے حکومت کو کلین چٹ دیدی، ایک نجی ٹی وی کو حاصل ہونیوالی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ پولیس کی مس ہیندلنگ اور غفلت کے باعث پیش آیا، منہاج انتظامیہ نے تعاون نہیں کیا، حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی تحقیقات کرنیوالے عدالتی کمیشن کی رپورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو واقعے کا ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا نہ ہی کسی پولیس افسر یا اہلکار پر ذمہ داری ڈالی گئی، واقعہ پو لیس کی مس ہینڈلنگ اور غفلت سے ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منہاج انتظامیہ نے تعاون نہیں کیا، حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکتے، نتیجہ خیز رپورٹ کیلئے ایک اور انکوائری کرائی جائے، ذرائع کے مطابق کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 افراد کو اونچائی، 4 کو سامنے سے گولیاں ماری گئیں۔

متعلقہ عنوان :