انقلاب و لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل ہوتے ہی مختلف اہم سیاسی راہنماوٴں کے وفاقی وزیر داخلہ سے رابطے، گورنر سندھ اور گورنر پنجاب مارچ کے اسلام آباد میں داخل ہونے تک چودھری نثار سے مسلسل رابطے میں رہے ، عمران خان اور وزیر داخلہ میں بھی مارچ کے دوران رابطہ برقرار رہا

ہفتہ 16 اگست 2014 09:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16اگست۔2014ء) انقلاب و لانگ مارچ کے اسلام آباد میں داخل ہوتے ہی مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم راہنماوٴں کے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان سے رابطے،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور گورنر پنجاب چودھری غلام سرورطاہرلقادری اور عمران خان کے مارچ کے اسلام آباد میں داخل ہونے تک چودھری نثار سے مسلسل رابطے میں رہے جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ کے درمیان بھی مارچ کے دوران رابطہ برقرار رہا جہاں وزیر داخلہ نے تحریک انصاف کے سربراہ کے سامنے حکومتی موٴقف پیش کیا اور انہیں اور ان کے حامیوں کو اسلام آباد میں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شاب انقلاب و لانگ مارچ کے اسلام آباد میں پہنچنے کے موقع پر اے این پی ، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم سمیت سیاسی جماعتوں کے اہم راہنما وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے مسلسل رابطے میں رہے جبکہ طاہر القادری اور عمران خان کے اسلام آباد میں داخل ہونے تک گورنر پنجاب چودھری غلام سرور اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد وزیر داخلہ سے مسلسل رابطہ کرتے رہے،ذرائع کے مطابق مارچ کے دوران وفاقی ویزداخلہ اور عمران کے درمیان بھی رابطہ جاری رہا جہاں وزیر دخلہ نے پی ٹی آئی چیف کے سامنے حکومتی موٴقف پیش کرنے کے حوالے انہیں اور ان کے حامیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔