دو کی لڑائی میں تیسرے کوبیچ میں نہیں آنا چاہئے،اعتزاز احسن ،مارچ کی اجازت کے بعد اب ساری ذمہ داری عمران خان اور طاہر القادری کے کندھوں پرآگئی ہے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعہ 15 اگست 2014 09:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ دو کی لڑائی میں تیسرے کوبیچ میں نہیں آنا چاہئے،مارچ کی اجازت کے بعد اب ساری ذمہ داری عمران خان اور طاہر القادری کے کندھوں پرآگئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ جب دو بندوں میں لڑائی ہورہی ہو تو تیسرا آکر گولی مار دے تو موت پھر تیسرے کی ذمہ داری ہے،تیسرے کو بیچ میں بالکل نہیں آنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کا احتجاج پر امن ہے تو غیر قانونی نہیں ہے،اب مارچ کی اجازت مل گئی ہے تو طاہر القادری اور عمران خان کی ذمہ داری ہے کہ امن قائم رکھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنا دیا تو پہلے دن10ہزار اور دوسرے دن5ہزار اور 10دن بعد صرف14بندے بیٹھے تھے تاہم صوبے میں ان کی حکومت کی وجہ سے سپلائی معطل رہی ورنہ عمران خان کے دھرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں۔؎