پی آئی اے کا طیارہ لیبیاء میں پھنسے 500 پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچ گیا

جمعہ 15 اگست 2014 09:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء) ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے کہا کہ پی آئی اے کا طیارہ لیبیاء میں پھنسے 500 پاکستانیوں کو لے کر لاہور پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے کا بوئنگ 747 طیارہ لیبیاء میں پھنسے 500 پاکستانیوں کو لے کر لاہور پہنچ گیا۔ لیبیاء سے آنے والے 500 پاکستانیوں نے وطن پہنچنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور مسافروں کیلئے خصوصی پرواز چلانے پر وزیراعظم نواز شریف اور پی آئی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :