طاہر القادری اور عمران خان کو ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ بھی فراہم کردیا گیا ہے اب دونوں قائدین دس دس لاکھ کا مجمع اکٹھا کریں،سعد رفیق

جمعہ 15 اگست 2014 09:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت نے طاہر القادری اور عمران خان کے مارچ کو راستہ دینے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی انہیں ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ بھی فراہم کردیا گیا ہے ۔ اب دونوں قائدین دس دس لاکھ کا مجمع اکٹھا کریں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت نے عمران خان اور طاہر القادری کے مارچ کو راستہ دینے کا فیصلہ کرلیا اب دونوں قائدین نے عوام سے دس دس لاکھ کا مجمع اکٹھا کرنے کا جو وعدہ کیا ہے اسے وہ پورا کریں اور بیس لاکھ افراد اکٹھے کرکے دکھائیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ بھی دونوں لیڈروں تک پہنچا دیا ہے اور قادری صاحب کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ ڈنڈا برداروں کو ساتھ نہ لائیں اور اسلحہ لے کر نہ چلیں اور زیرو پوائنٹ سے آگے نہ جائیں انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کی میری موجودگی میں ان سے بات ہوئی ہے الطاف حسین لندن سے ساری صورتحال کو دیکھ رہے ہیں

متعلقہ عنوان :