عمران خان اور طاہرالقادری نے ریڈ زون میں داخل نہ ہونیکی یقین دہانی کرائی ہے، گورنر پنجاب، دونوں جماعتوں کے مارچ ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے، ہم سب کو ملک کا مفاد مقدم رکھنا چاہیئے، چوہدری محمد سرور

جمعہ 15 اگست 2014 09:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم سب کو ملک کا مفاد مقدم رکھنا چاہیئے، زیرو پوائنٹ پررکنے کی یقین دہانی پر پنجاب حکومت نے عمران خان اور طاہرالقادری کو محفوظ راستہ دیا ہے۔گورنر پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی کو نہیں روکا جائے گا، صوبائی حکومت کی جانب سے کسی کے مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

اس لئے حکومت پنجاب نے طاہرالقادری کو بھی محفوظ راستہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سعد رفیق نے کاوشیں کیں اور چوہدری نثار نے تدبر کا مظاہرہ کیا جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طاہرالقادری سے کوئی وعدہ نہیں کیا لیکن دونوں جماعتوں کے رہنماوٴں نیاس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ زیرو پوائنٹ سے آگے نہیں جائیں گے۔چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم سب کو ملک کا مفاد سب کو مقدم رکھنا چاہیئے، تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے مارچ شروع ہوگئے ہیں اور اب معاملہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہونا ہے تاہم ملک کے آئین کے خلاف کوئی بات نہیں ہوگی نہ ہی اسے تسلیم کیا جائے گا۔