سیاستدان مہم جوئی نہ کریں تو پاکستان مثالی ترقی کرسکتا ہے،صدر ممنون حسین،قائداعظم کے سنہری اصولوں پر عمل کیا تو کامیابی ہمارا مقدر ہوگی،ملک کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ سیاست دان پھونک پھونک کر قدم اٹھائیں،منظم سازش کے دہشتگردی پھیلائی جا رہی ہے آپریشن ضرب عضب میں پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ یکسو ہو کر کھڑی ہے، ملک کی تقدیر بدلنے والے منصوبوں میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے،68ویں یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدر میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب

جمعہ 15 اگست 2014 09:06

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15اگست۔2014ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سیاستدان مہم جوئی نہ کریں تو پاکستان مثالی ترقی کرسکتا ہے۔ اگر ہم نے قائداعظم کے سنہری اصولوں پر عمل کیا تو کامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔ملک کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ سیاست دان پھونک پھونک کر قدم اٹھائیں منظم سازش کے دھشتگردی پھیلائی جا رہی ہے آپریشن ضرب عضب میں پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ یکسو ہو کر کھٹری ہے۔

ملک کی تقدیر بدلنے والے منصوبوں میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے جمعرات کو 68ویں یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدر میں پرچم کشائی کی تقریب کے دوران صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم قوم ہے اس میں مختلف خیالات اور سوچ رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو قومی امور پر مختلف انداز فکر رکھنے کے باوجود یہ لوگ چند مشترکات پر متفق ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں سے ایک مشترک جذبہ یوم آزادی سے محبت بھی ہے۔ یہ اس دن کا اعجاز ہے کہ اس دن ہم اپنے تمام اختلافات اور تحفطات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آزادی کا جشن مناتے ہیں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنا 68واں یوم آزادی ایک خاص ماحول اور پس منظر میں بنارہے ہیں۔ پاکستانی قوم حالت جنگ میں ہے اور پاک فوج کے افسران اور جوان قوم کو دہشتگردی سے محفوظ رکھنے کے لئے قربانیاں پیش کررہے ہیں۔

قوم ان کی ہمت، بہادری اور جوان مردی پر سلام پیش کرتی ہے۔ ایسے حالات میں قومیں اپنی مجموعی زندگی کو حادثات سے بچانے کے لئے خصوصی اقدامات کیا کرتی ہیں۔ پاکستان آج اسی قسم کی صورت حال سے دوچار ہے۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ایک منظم سازش کے تحت ملک کے طول و عرض میں دہشتگردی کو فروغ دیا گیا۔ قوم یکسو ہوکر افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہو تاکہ دہشتگردی کا خاتمہ ہوسکے اور پھر یہ عناصر دوبارہ کبھی سر نہ اٹھا سکیں۔

صدر ممنون حسین کا مزید کہنا تھا کہ افراتفری اور تشدد جیسی صورتحال ہمیں سنجیدہ رویے اختیار کرنے کی تلقین کرتی ہے، سیاسی قائدین دانشمندانہ طرز عمل اختیار کریں، ہمیں ایسا طرز عمل اختیارکرنا چاہئے جس سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اس سلسلے میں ملکی پالیسی کسی لسانی یا فرقہ وارانہ بنیاد پر نہیں بلکہ برابری کی بنیاد پر ہونی چاہئے۔

اگر سیاستدان مہم جوئی نہ کریں تو پاکستان مثالی ترقی کرسکتا ہے۔ ہم آئین اور قانون کی عملداری کو یقینی بنالیں تو مسائل ختم ہوجائیں گے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ملک کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ سیاست دان پھونک پھونک کر قدم اٹھائیں منظم سازش کے دہشتگردی پھیلائی جا رہی ہے ۔سیاستدان مہم جوئی سے باز رہیں تو ملک ترقی کر سکتا ہے آپریشن ضرب عضب میں پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ یکسو ہو کر کھٹری ہے، کہ قوم یکسو ہوکر افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہو تاکہ دہشتگردی کا خاتمہ ہوسکے، افراتفری اور تشد د جیسی صورتحال سنجیدہ رویے کا تقاضہ کرتی ہے، سیاسی قائدین دانشمندانہ طرز عمل اختیار کریں۔

آئی ڈی پیز کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ بے گھر ہونیوالے قبائلیوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں،قبائلیوں کیلئے ایسے انتظامات کیے جائیں کہ وہ عزت سے گھروں کو واپس جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور پر تیزی سے کام جاری ہے،یہ منصوبہ پورے خطے میں خوشحالی لائے گا، ملک کی تقدیر بدلنے والے منصوبوں میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف نہیں ہے، تمام پڑوسی ممالک سے دوستی اور برابری کیتعلقات رکھنا چاہتے ہیں، کشمیری اور فلسطینی عوام کو جلد از جلد حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔ صدر نے کہا کہ ایسا طرز عمل اختیارکرناچاہیے جس سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے،ملکی پالیسی کسی لسانی یا فرقہ وارانہ بنیاد پر نہیں ،برابری پر ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر سیاستدان مہم جوئی نہ کریں تو ملک مثالی ترقی کرسکتا ہے، ہم آئین اور قانون کی عملداری کو یقینی بنالیں تو مسائل ختم ہوجائیں گے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے ختم ہو جاہیں گے