کسی غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لئے دائر آئینی درخواست کی سماعت کے لئے چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل

جمعرات 14 اگست 2014 09:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء)سپریم کورٹ نے صدر سپریم کورٹ بار کامران مرتضی کی جانب سے کسی غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کی روک تھام ملک کو محفوظ رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے دائر آئینی درخواست کی سماعت کے لئے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیتے ہوئے وفاق کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔

سماعت 15 اگست کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

لارجر بنچ میں چیف جسٹس ناصر الملک جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مشیر عالم شامل ہیں ۔کامران مرتضی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے احکامات جاری کرے کہ کوئی ادارہ اور اتھارٹی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے موجودہ حالات میں ملک کی صورت حال سے فائدہ نہ اٹھائے ۔اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت کی نوٹس جاری کئے جائیں جس پر سپریم کورٹ نے پانچ رکنی لارجر بنچ کی تشکیل کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15 اگست جمعہ کو کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :