قوم آئین ،جمہوریت اورقانون کی حکمرانی کا پرچم بلند رکھنے کا عزم کرے،صدر،وزیراعظم،مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر اور جرات مند اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کریں،یوم آزادی پر پیغامات میں اپیل

جمعرات 14 اگست 2014 09:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء)صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نوازشریف نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شکوک وشہبات اور الجھن پیدا کرنے کا وقت نہیں ہے، ہمارا سب کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے ۔پوری قوم آئین ،جمہوریت اورقانون کی حکمرانی کا پرچم بلند رکھنے کا عزم کرے۔ پاکستان کے60 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مسلح افواج دشمن کے خلاف جاری جنگ میں کامیاب ہوگی ۔

اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ یوم آزادی کی بڑی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے ہماری اقتصادی ،مذہبی اور ثقافتی آزادی کے لئے دیں بلکہ یہ ہمیں ایک خود مختار اور ازاد ریاست کے قیام کا باعث بننے والے نظریات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ دن تحریک پاکستان کے ان تمام کارکنوں اور جدوجہد کرنے والوں کی جرات مندانہ جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع بھی ہے اور یہ ہماری سرزمین کے ان بیٹوں کی قدر ،ان کے اعزاز کے اعتراف کرنے کا بھی موقع ہے جو ہماری نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ کرتے رہے ہیں یہ دن ہمارے ماضی کی عکاسی ،موجودہ حالات پر غوروخوض کرنے اور مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کرنے کا موقع بھی ہے۔

صدر نے کہا کہ درحقیقت میرے لئے یہ امر بڑا باعث اطمینان ہے کہ ماضی کے کئی سیاسی اتار چڑھاؤ،قدرتی آفات اور کئی دیگر چیلنجز کے باوجود ہم نے جمہوری خوشحالی اور ترقی یافتہ قوم بننے کے سفر ہیں بڑا ہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔جمہوری طریقے سے بننے والی ریاست میں جمہوری عمل کی بالادستی ،قانون کی حکمرانی اور آئین پر عملدرآمد آج جمہوری طور پر منتخب حکومت کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس یوم آزادی کو مناتے ہوئے اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر اور جرات مند اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کریں جو ہماری سلامتی اور علاقائی سالمیت کے لئے بڑی قربانیاں دیتے ہیں ۔آئیں ہم اپنے ان بھائیوں کی ان گنت اور بے شمار قربانیوں کا بھی اعتراف کریں اور ان کی تعریف کریں جو کہ عسکریت پسندی ،انتہا پسندی اور عصبیت کے خلاف قومی جدوجہد میں ہماری مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ہر کوئی پاکستان پر زور دیا کہ وہ ترقی پسند خوشحال اور پرامن پاکستان کے لئے متحد ہو کر پوری دلجمی سے کام کرے۔آئیں ہم سب خود کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نوازے گئے اس ملک کے حقیقی وارث ثابت کریں جو کہ ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی انتھک محنت سے ملاہے ۔دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستان کے68 ویں یوم آزادی کے پرمسرت اور مبارکباد دن کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو دلی مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

یہ دن ہمیں برصغیر کے مسلمانوں کی اس علیحدہ وطن کے لئے جرات مندانہ جدوجہد کی بڑی یاد دلاتا ہے جہاں وہ اپنی زندگی ،باوقار اور آزادی سے اپنی مذہبی اور ثقافتی اقدار کے مطابق گزار سکیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس دن ہمیں ان نظریات اور امنگوں کی یاد آنی چاہیے جن سے قائد اعظم محمد علی جناح اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے ہم میں روح پھونکی ۔

یہ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ پاکستان ایک طویل اور کٹھن آئینی جدوجہد کا نتیجہ تھا۔یہ صرف اس لئے ممکن ہو سکا تھا کیونکہ لاکھوں مسلمانوں نے اپنے مستقبل کے لئے ووٹ کے قدیم ترین اور جمہوری حق کو استعمال کیا ۔قائد اعظم کی طرف سے جمہوری اعتدال پسند اور ترقی پسند ایسے پاکستان کا تصور دیا گیا جہاں پر قانون کی حکمرانی ہو اور اس کے تمام شہریوں کو میں پیچھے ررہ گئے لہذا اس آئیں اس دن کے موقع پر قائد کے پاکستان کی تعمیر عزم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے کے لئے ہمیں تاریکی اور جاہل قوتوں سے اپنے ملک کو لازمی طور پر دوبارہ حاصل کرنا ہوگا۔آپریشن ضرب عضب اسی سمت میں ایک اقدام ہے اور یہ اقدام بڑی احتیاط اور حتی کہ بڑی ہچکچاہٹ کے ساتھ وقت اٹھایا گیا جب دیگر ہر آپشن ختم ہوگیا تھا۔ آپریشن ضرب عضب شمالی میں صرف ریاست عملدداری کی بحالی کی مہم نہیں جو کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے فروغ کی سرزمین بن گئی تھی بلکہ یہ پاکستان کی روح کے لئے جنگ ہے ۔اس جنگ میں ہماری کامیابی پاکستان میں امن و استحکام لائے گی جو کہ ترقی او رخوشحالی کی اولین شرط ہے۔

متعلقہ عنوان :