پاکستانی قوم اپنا 68واں جشن آزادی آ ج جو ش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منائے گی، وفاقی دارالحکومت ،آزاد کشمیر ، سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں رنگا رنگ تقریبات منعقد ہوں گی دن کا آغاز مساجد میں تحریک آزادی کے شہداء کیلئے قرآن خوانی اورخصوصی دعاو ں سے ہو گا ، وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21توپوں کی سلامی دی جائے گی‘ سرکاری و نجی عمارتوں،گھروں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے

جمعرات 14 اگست 2014 09:01

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء ) پاکستانی قوم اپنا 68واں جشن آزادی آ ج جمعرات جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منائے گی جشن آزادی کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت ،آزاد کشمیر ،شمالی علاقہ جات ،گلگت و بلتستان ،جنوبی پنجاب اور جہانیاں سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں رنگا رنگ تقریبات منعقد ہوں گی دن کا آغاز مساجد میں تحریک آزادی کے شہداء کیلئے قرآن خوانی سے ہو گا جبکہ ملک و قوم کی سلامتی ،ترقی و خوش حالی اور وطن کی حفاظت کیلئے سرحدوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21توپوں کی سلامی دی جائے گی ۔

سرکاری و نجی عمارتوں،گھروں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے جبکہ مارکیٹوں اور گلیوں بازاروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا جائے گارات کو عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلے منعقد ہوں گے جبکہ سیاسی و سماجی تنظیموں اور اداروں کی جانب سے جلسے جلوس، سیمینار ز ،واکس اور ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گاپرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوں گی ،

جشن آ ذادی کی مر کز ی تقریب اسلا م آ با د میں ہو گی،جہانیاں میں جشن آزادی کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب ٹی ایم اے جہانیاں میں ہو گی جہاں پرچم کشائی اور پنجاب پولیس کا مارچ پاسٹ ہو گا اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر،ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ،اسسٹنٹ کمشنر فاروق ڈوگر اور دیگر مہمانان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

جشن آزادی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی ملک بھر میں جشن آزادی کے سلسلے میں بچوں ،مردو خواتین میں بے پناہ جوش و خروش پایا جاتا ہے ملک بھر کے تمام شہروں میں گلی محلوں اور بازاروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے تمام شہروں میں قومی پرچم ،جھنڈیوں،بیجز وغیرہ کی خرید عروج پر پہنچ چکی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :