بھارتی الزامات افسو سنا ک ، پاک فو ج اپنی سرحدوں کی حفاظت اور جارحیت کو روکنے کے لیے ہر وقت تیار ہے،پاکستان،پاک بھارت الزامات کی بجائے مذاکرات سے معاملات حل کریں، خطے میں امن و استحکام دونو ں مما لک کے وسیع تر مفاد میں ہے،پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا متاثرہ ہے ، پوری دنیا نے کئی مرتبہ ہما ری قربانیوں کو تسلیم کیا ، ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 14 اگست 2014 08:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے الزامات پر کہا ہے کہ پاک افواج اپنی سرحدوں کی حفاظت اور جارحیت کو روکنے کے لیے ہر وقت تیار ہے ، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی ہے اور خود دہشتگردی کا سب سے زیادہ متاثر ہے ، دنیا دہشگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے ،پاک بھارت الزامات کی بجائے مذاکرات سے معاملات حل کریں ۔

بدھ کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری نریندر مودی کے بیان کے ردعمل میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے دہشتگردی کے نتیجے میں ہمارے 55ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے ہیں پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا متاثرہ ہے ۔

پوری دنیا نے کئی مرتبہ پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا ہے ہماری افواج کے پانچ ہزار سے زائد افراد نے اپنی جان کا نظرانہ دیا پاکستان کی افواج ہر وقت سرحدوں پر ہر قسم کی جارحیت کو روکنے کیلئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ سیاسی سطح سے الزامات عائد کرنا افسوسناک ہے خصوصاً جب پاکستان کی قیادت ہمسائیہ ممالک خصوصاً بھارت سے اچھے تعلقات کی خواہ ہیں وزیراعظم نواز شریف کا دورہ بھارت بھی اسی لیے تھا کہ تعلقات کی نئی جدت دی جائے یہ خطے کے امن کے وسیع تر مفاد میں ہے کہ الزام کی گیم میں شامل نہ ہوا جائے دونوں ممالک کو معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے ۔