صدر مملکت کا وزیراعظم کی ایڈوائس پر 50شخصیات کی مختلف شعبوں میں خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حُسن کارکردگی دینے کا اعلان،درجنوں شخصیات کو ستارہ جرات،ستارہ امتیاز،تمغہ امتیاز،ستارہ قائداعظم اورتمغہ پاکستان کے اعزازات دیئے گئے، مادر وطن کے تحفظ کیلئے جانیں دینے والے متعددپولیس اور دیگر افسران و اہلکار بھی شامل

جمعرات 14 اگست 2014 08:57

اسلام اباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء)صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی ایڈوائس پر 50شخصیات کو مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے پر ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حُسن کارکردگی جبکہ مزید درجنوں شخصیات کو ستارہ جرات،ستارہ امتیاز،تمغہ امتیاز،ستارہ قائداعظم اورتمغہ پاکستان کے اعزازات دیئے ہیں جن میں مادر وطن کے تحفظ کیلئے جانیں دینے والے متعددپولیس اور دیگر شعبوں کے افسران و اہلکار بھی شامل ہیں۔

صدارتی ایوارڈ حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میں ادب کے شعبہ میں محمد سلیم کوثر اور نجیب احمد،پیروڈی میں میر محمد علی،صحافت میں عطاء الرحمن،سوشل ورک میں ڈاکٹرجمال ناصر،تعلیم میں ماسٹر ایوب ،صحت میں ڈاکٹررخسانہ مغل،صحافت میں رؤف طاہر اور ادریس بختیار،شاعری میں پروفیسر اصغر سودائی،موسیقی میں بھانجو بجانے والے تاج محمد تاجل،ادب میں آغا میر نصیر خان احمدزئی،سائنس میں ڈاکٹر مسعود الحسن،انجینئرنگ میں لیفٹیننٹ کرنل شفقت حسین،ڈاکٹر مظہر محمود اور ڈاکٹر ریاض احمد مفتی،ویجول آرٹس میں پروفیسر شہناز اسماعیل،میکینکل انجینئرنگ میں نصیر حیدر،الیکٹرونکس میں ڈاکٹر ارشد منیر ،کنٹرول سسٹم انجینئرنگ میں محمد فرخ اقبال، کمیونیکیشن سیکورٹی پراجیکٹ میں ڈاکٹر منیر حسین،ڈیفنس اپلیکیشنز میں بریگیڈےئر محمد وحید خان، ایروسپیس انجینئرنگ میں ڈاکٹر قاضی متین الدین،الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈاکٹر محمد عثمان،فزکس میں ڈاکٹر محمد انور مغل،کیمسٹری میں ڈاکٹر فیاض احمد،کمانڈ سینٹر اینڈ سیکورٹی پروجیکٹ میں لیفٹیننٹ کرنل ریٹائر شفقت علی،فلم ایکٹر آصف خان،شاعری میں سلطان محمد سکون،ادب میں ولی رام والب،ادب وتعلیم میں ڈاکٹر نواز علی شوق،باکسنگ میں عامر اقبال خان،کوہ پیمائی میں ثمینہ بیگ،سنوکر میں محمد آصف اور ٹینس میں عقیل خان ،فلم ڈرامہ میں آصف شاہ(عاصم بخاری)،ڈرامہ اور اداکاری میں سید محمد قیصر عباس نقوی،پشتو ڈرامہ آرٹسٹ مسماة جہان سلطانہ،لوک گلوکار محمد بشیر بلوچ،پینٹر مہر افروز،بلوچی ایمبرائیڈری مسماة کنیز فاطمہ،آرٹس میں مسماة پری ،ذوالفقار علی غازی اور دیدار علی جبکہ ایکٹنگ میں صلاح الدین تنیو ،مجسمہ سازی میں عبدالکریم سلنگی،آرٹس میں محمد بخش الیاس بخشاں مہرانوی،مائننگ انجینئرنگ میں خالد بن ستار اور لیزر ٹیکنالوجی میں مقبول احمد چوہدری شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں شکیل کواداکاری میں،خواجہ بابر سلیم محمود کو صحافت میں تمغہ امتیاز،گیلنٹری میں میجر جنرل رضوان اختر کو ہلال شجاعت،پبلک سروس میں ڈاکٹرمعظم نذیر اور حارث سلیمان مرحوم کو ستارہ امتیاز،انجینئرنگ میں بیگم یاسمین لاری کو ہلال امتیاز،پبلک سروس میں شیخ محمد صدیق کو ستارہ امتیاز،شاعری میں جمشید منصور کو تمغہ امتیاز،انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈاکٹر عمر سیف کو ستارہ امتیاز،پبلک سروس میں ڈاکٹر زاہد پرویز کو ستارہ امتیاز،عتیق الرحمان اور مہتاب الدین چاولا کو تمغہ امتیاز،پبلک سروس میں ڈاکٹر عبدالرشید سیال ملک کو ستارہ امتیاز،ادب میں مس طاہرہ احساس جتک کو تمغہ امتیاز،تعلیم میں فاروق بازئی کو تمغہ امتیاز،تعلیم وتحقیق میں بریگیڈےئر ڈاکٹرمحمد خان کوتمغہ امتیاز،صحافت میں حافظ ثناء اللہ کو تمغہ امتیاز،تعلیم میں ڈاکٹرمجاہد کامران کو ستارہ امتیاز،صحافت میں صدیق بلوچ کو تمغہ امتیاز،پبلک سروس میں کرنل ریٹائرڈ آصف حسن،لیفٹیننٹ کرنل عمران امین جنجوعہ اور خرم اشفاق قاضی کو تمغہ امتیاز،سائنسی تحقیق میں ڈاکٹر سید ریاض باقر اور تعلیم میں پروفیسر زکریا ساجد کو تمغہ امتیاز،گیلینٹری میں نصراللہ شاجی کو تمغہ شجاعت ،ہاکی میں منیر ڈار،انور احمدخان اور عبدالوحید کو تمغہ امتیاز،تعلیم میں علامہ غلام رسول اور مولانا زاہد الراشدی،اردو ادب میں ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی،تعلیم میں ڈاکٹر محمد شکیل اوج اور پروفیسر ڈاکٹر طاہر مسعود کو تمغہ امتیاز،الحاج مولوی ریاض الدین احمد مرحوم کو بعد از وفات تمغہ امتیاز،صحت میں پروفیسر خان شاہ زمان ،سوشل سروس میں ڈاکٹر نجم الثاقب حمید اور صحت میں ڈاکٹر عبدالباری خان کو تمغہ امتیاز،صحافت میں منہاج برنا مرحوم کو بعد از وفات تمغہ امتیاز،صحافت اور براڈکاسٹنگ میں ڈاکٹرنعمان نیاز،سکواش میں عامر اطلس خان اور سکینگ میں سپاہی میر نواز جونےئر کو تمغہ امتیاز،ہوابازی کے شعبے میں پاکستان میں خدمات سرانجام دینے پر چین کے مازی پنگ کو ستارہ امتیاز،پاکستان کیلئے خدمات پر جرمنی کے پروفیسر ڈاکٹر پیٹرلینگر اور برطانیہ کے سجاد حیدرکریم کو ستارہ قائداعظم،نیپال کے مانجو رتنا ساکیا کو تمغہ پاکستان،پبلک سروس میں ریاض احمد محسود اور نثاراحمد شفیقی،سماجی خدمات میں محمد پرویز مسعود،نجیب دانے والا،پبلک سروس میں ڈاکٹر محمد عمران یوسف،سوشل ورک میں ولسن وزیر اور شیخ محمد یونس جبکہ پبلک سروس میں ڈاکٹر ریاض جاوید خواجہ کو ستارہ امتیاز،گیلنٹری میں محمد ہلال خان شہید کو بعد ازوفات ستارہ شجاعت،مظہر علی شہید کو بعد از وفات تمغہ شجاعت،سید محمود الحسن شہید کو بعد از وفات تمغہ شجاعت،سائنس میں ڈاکٹر سید محمد جنید زیدی کو ہلال امتیاز،ڈاکٹر شاہد محمود بیگ کو ستارہ امتیاز،ڈاکٹر مسرور اکرام ،ڈاکٹر محمد رضا شاہ،ڈاکٹر ریحانہ اصغر اور ڈاکٹر محمد طاہر شاہ کو تمغہ امتیاز،آر کیالوجی میں پروفیسر ڈاکٹر محمد نسیم خان کو تمغہ امتیاز،انجینئرنگ میں ڈاکٹر محمد ظفر عادل ملک کو تمغہ امتیاز،میڈیسن میں پروفیسر محمد عمر کو ستارہ امتیاز،ویٹنری میڈیسن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف کو تمغہ امتیاز،تعلیم میں انجینئر محمد اصغرکو ہلال امتیاز،جمہوریہ چیک کے ڈاکٹر جان مارک کو ہلال قائد اعظم ،پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو ستارہ امتیاز،ڈاکٹر عبدالقادر مغل کو ستارہ امتیاز،الیکٹریکل ٹیکنالوجی میں شاہد فاروق،مکینیکل ڈیزائن اینڈ ڈویلپمنٹ میں سیداحمد حسن، الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈاکٹر انوار منظر،الیکٹرانکس میں محسن شہزاد اور مائیکرو ویو انجینئرنگ میں حافظ محمد جعفرکو تمغہ امتیاز دیا گیا ہے۔

نیوز کاسٹر ہارون الرشیدکو تمغہ امتیاز،طبلہ نوازی میں اعجاز حسین،قرات میں فاروقی احمد میاں تھانوی،میوزک ڈائریکٹر میں سجاد حسین طافو کو تمغہ امتیاز،ادب میں پروفیسر ڈاکٹر سعادت سعید کو تمغہ امتیاز،ادب میں ڈاکٹر شاہین مفتی،الطاف شیخ ،ارباب عبدالوکیل،لائق زادہ لائق،شاعری میں غلام عباس،صحافت میں سید طابش الوری کو تمغہ امتیاز،کرکٹ میں سعید اجمل کو ستارہ امتیاز،سائنسی تعلیم وتحقیق میں پروفیسر ڈاکٹر محمد نثار احمد اور مسابقتی جائزے میں پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف احمد الدرویش کو تمغہ امتیاز،قرات میں قاری سید صداقت علی کو ستارہ امتیاز،کلاسیکل اور نیم کلاسیکل گائیکی میں راحت فتح علی خان کو ستازہ امتیاز،کمپےئرنگ میں یاسمین طاہر کو ستارہ امتیاز،اشوک کمار مرحوم ،جاوید سعید،طارق سعید اور کانسٹیبل واجد علی شہید کو بعد از وفات تمغہ شجاعت ،محمد خان کو تمغہ شجاعت،اے ایس آئیٍ امیرنگزیب شہید کو بعد از وفات تمغہ شجاعت،ایچ سی عنایت اللہ،فرمان علی،کرنل مسعوداحمدبابر اور صفدر نواز کو تمغہ شجاعت،سٹریٹیجک پلانز ڈویژن کے ریاض احمد کو مائیننگ ،ڈاکٹر رضا ثمر کو ایروسپیس انجینئرنگ اور ڈاکٹر محمد ریاض سڈل کو الیکٹرونکس انجینئرنگ میں ہلال امتیاز،فزکس میں بیگم ایس شاداب فاطمہ کمال اور محمد ارشد،انجینئرنگ میں احسان الحق،ایروسپیس انجینئرنگ میں ڈاکٹرساجد رضا چوہدری اور الیکٹرونکس انجینئرنگ میں عمران اقبال کو ستارہ امتیاز دیا گیا ہے۔