باغی مان گیا،جاویدہاشمی نے لانگ مارچ میں شرکت کااعلان کردیا، عمران خان نے میرے تحفظات دورکردیئے ،اب میں کلیئرہوں ،صدر پی ٹی آئی

جمعرات 14 اگست 2014 08:56

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء)باغی مان گیا،جاویدہاشمی نے لانگ مارچ میں شرکت کااعلان کردیا،ان کاکہناہے کہ عمران خان نے میرے تحفظات دورکردیئے ،اب میں کلیئرہوں ۔ترجمان تحریک انصاف کاکہناہے کہ وہ مارچ کی قیادت کریں گے ،ملتان میں تحریک انصاف کے تین رکنی وفدنے جاویدہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی اوران کے تحفظات سنے اسی دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی جاویدہاشمی سے تفصیلی گفتگوکی ،ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے عارف علوی نے کہاکہ مجھے محمودالرشیداورعمرڈارکوجاویدہاشمی کوواپس لانے کی ذمہ داری دی گئی اورعمران خان نے آدھ گھنٹہ جاویدہاشمی سے گفتگوکی اوران کامشکورہوں کہ انہوں نے ہماری اورعمران خان کی بات مانی یہ ہمارے لیڈرہیں اوررہیں گے ۔

(جاری ہے)

جاویدہاشمی نے کہاکہ میں تحریک انصاف کے ساتھ جدوجہد کررہاتھااورپنجاب کے تمام شہروں میں آزادی کی ریلی کوکامیاب بنانے کیلئے گیاہوں ،کیونکہ یہ پاکستان کی تاریخ کاایک بڑالمحہ ہے اورمجھے ایک چیزکاہمیشہ احساس رہاہے اورمیں چاہتاتھاکہ اپنے آئین کے اوپرکوئی شکوک وشبہات نہ ہوں ،آئین کی بالادستی ہماراپہلافریضہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میں نے کہاکہ مارشل لاء میری لاش پرسے گزرکرجائیگا۔

عمران خان سے ٹیکنوکریٹ کی حکومت کی بات کی جس پرمیرے تحفظات تھے اورعمران خان نے مجھ سے تفصیلی بات کی اورکہاکہ انہوں نے غلط فہمی سے ٹیکنوکریٹ کی بات کی میں نے کہاتھاکہ جوحکومت انتخابات کرائے وہ غیرجانبدارہوگی ،اب میں کلیئرہوں اورعمران خان نے وضاحت کردی ہے جس پرمیں مطمئن ہوں ۔انہوں نے کہاکہ مارشل لاء کاآناجاویدہاشمی کوقبول ہے اورنہ آئین کے خلاف کوئی بات قبول کی جاسکتی ہے ،عمران خان رات 10بجے وضاحت کریں گے ،اپنی جانیں دیدیں گے ،مارشل لاء نہین لگنے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کنٹینرزلگاکرآزادی نہیں بربادی کی بات کررہی ہے ،آزادی کومت روکیں اوراسے بربادی میں نہ بدلیں ہم امن کاپرچم لیکرجارہے ہیں بدامنی کاحکومت کوموقع نہیں ملے گا۔