پاکستان ہماری رگوں میں لہوکی طرح دوڑتاہے ، اس کی حفاظت کیلئے خون کے آخری قطرے تک بھی نچھاورکردیں گے ،وزیراعظم ،دہشتگردی کے خلاف پرعزم ہیں ،قوم اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں پرمکمل اعتمادرکھتی ہے اورقوم شہداء اورغازیوں کی قربانیوں سے آگاہ ہے ،یقین دلاتاہوں کہ کسی مرحلے پرانہیں تنہانہیں چھوڑاجائیگا،ملک کے مستقبل کیلئے اپناگھربارچھوڑنے والے ہمارے محسن ہیں ،ان کی بحالی اورآبادکاری کیلئے جامع پروگرام موجودہے،آئین وقانون کی حکمرانی اورجمہوریت کے تسلسل پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،پاکستان مسئلہ کشمیرکاپرامن حل چاہتاہے ،بھارت سمیت تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ خوشگوارتعلقات اورعالمی برادری کے ساتھ بھی بہترتعلقات چاہتے ہیں ،پاکستان فلسطینیوں پرمظالم کی مذمت کرتاہے،یوم آزادی کی پریڈسے وزیراعظم نوازشریف کاخطاب

جمعرات 14 اگست 2014 08:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اگست۔2014ء)وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان ہماری رگوں میں لہوکی طرح دوڑتاہے ، اس کی حفاظت کیلئے خون کے آخری قطرے تک بھی نچھاورکردیں گے ،دہشتگردی کے خلاف پرعزم ہیں ،قوم اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں پرمکمل اعتمادرکھتی ہے اورقوم شہداء اورغازیوں کی قربانیوں سے آگاہ ہے ،یقین دلاتاہوں کہ کسی مرحلے پرانہیں تنہانہیں چھوڑاجائیگا،ملک کے مستقبل کیلئے اپناگھربارچھوڑنے والے ہمارے محسن ہیں ،ان کی بحالی اورآبادکاری کیلئے جامع پروگرام موجودہے ،،آئین وقانون کی حکمرانی اورجمہوریت کے تسلسل پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،پاکستان مسئلہ کشمیرکاپرامن حل چاہتاہے ،بھارت سمیت تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ خوشگوارتعلقات اورعالمی برادری کے ساتھ بھی بہترتعلقات چاہتے ہیں ،عالمی برادری فلسطین میں قتل عام کانوٹس لے ،پاکستان فلسطینیوں پرمظالم کی مذمت کرتاہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہاروزیراعظم نے پارلیمنٹ ہاوٴس کے احاطے میں یوم آزادی کی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمدنوازشریف نے تقریب کے شرکاء اورقوم کوآزادی کی مبارکبادپیش کی ،

انہوں نے کہاکہ آج کادن ہمیں یاددلاتاہے کہ قائداعظم کی قیادت میں کتنی قربانیاں دیکرآزادی حاصل کی گئی ،آج کادن ہمیں آزادی کاتحفظ اوردفاع پاکستان کیلئے جانیں نچھاورکرنے والوں کی یاددلاتاہے آزادی کی صبح ان شہداء کے خون سے منورہے ،یوم آزادی کی نئی صبح کااستقبال کرتے ہوئے میں شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کاتذکرہ کرناچاہوں گا،ہماری بہادرمسلح افواج نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن آپریشن کاآغازکیاجوکامیابی سے جاری ہے ،پوری قوم اس آپریشن میں جانیں قربان کرنے والے افسران اورجوانوں کوسلام پیش کرتی ہے یہ شہداء اورغازی ہمارے محسن ہیں جنہوں نے اٹھارہ کروڑعوام کے جان ومال کے تحفظ اوروطن عزیزمیں امن کیلئے اپنی جانیں نچھاورکیں ،وہ غازی بھی خراج عقیدت کے مستحق ہین جوملک کیلئے شجاعت کے جوہردکھارہے ہیں ،حکومت نے شہداء اورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اس سال یوم آزادی کی تقریبات کوآپریشن ضرب عضب سے منسوب کیاہے ،عام شہریوں ،افواج ،پولیس ،رینجرز،ایف سی ،سیکورٹی ایجنسیزاورقانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے لہوبھی اس جنگ کاحصہ ہے ،قوم کے یہ فرزندہماری دعاوٴں میں شامل ہیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ میں ان والدین کے حوصلے اورجرأت کوسلام پیش کرتاہوں جواپنے بیٹوں کی میتیں اٹھاتے ہیں اوردوسری طرف اپنے بیٹوں کوفوج میں جانیں قربان کرنے کیلئے تیارکرتے ہیں ،ان ماوٴں کوسلام پیش کرتاہوں جن کے پاوٴں ملک کے مستقبل کیلئے جانیں قربان کرنے والے اپنے جگرگوشوں کی میتیں اٹھاتے ہوئے ڈگمگاتے نہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ میں یقین دلاتاہوں کہ قوم شہداء اورغازیوں کی ان قربانیوں سے آگاہ ہے اورمیں بطوروزیراعظم یہ یقین دلاتاہوں کہ کسی مرحلے پرانہیں تنہانہیں چھوڑاجائیگا،ان کی لازوال قربانیوں اوراحسان کوقوم ہمیشہ یادرکھے گی ۔

وزیراعظم نے کہاکہ شمالی وزیرستان کے آپریشن کے باعث ملک کے مستقبل کیلئے لوگوں نے اپناگھربارچھوڑا،یہ لوگ ہمارے محسن ہیں ،یہ لوگ آئی ڈی پیزکی قربانیوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،قوم کواپنی ذمہ داریوں کااحساس ہے ،آزادی کے تحفظ کیلئے ہرشعبے کی ترقی کاتحفظ کرناہے ،آئی ڈی پیزکی واپسی اوربحالی کاجامع پروگرام ہے ،ان کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے ،انہیں تنہانہیں چھوڑاجائیگا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ہماری رگوں میں لہوکی طرح دوڑتاہے اس کی حفاظت کیلئے خون کے آخری قطرے تک بھی نچھاورکردیں گے ،قوم اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں پرمکمل یقین رکھتی ہے ،وہ تمام چیلنجزسے نمٹنے کیلئے پوری صلاحیت رکھتے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیرکاپرامن حل چاہتاہے ،بھارت کے ساتھ دیرینہ تنازعہ حل کرکے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ،پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے،ہمسائیہ ممالک کے ساتھ خوشگوارتعلقات کے خواہاں ،عالمی برادری کے ساتھ بھی بہترتعلقات چاہتے ہیں ،ہم اپنی سرحدوں پربھی پائیدارامن کے خواہاں ہیں ،آئین وقانون کی حکمرانی اورجمہوریت کے تسلسل پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ فلسطین میں نہتے شہریوں اسرائیلی مظالم کی پرزورمذمت کرتے ہیں یہ مظالم کسی المیہ سے کم نہیں ،معصوم شہریوں کاقتل عام عالمی برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،مہذب دنیااس کانوٹس لے کیونکہ یہ پوری انسانیت کیلئے ایک المیہ ہے ،اقوام متحدہ جیسے ادارے اگرمسئلے کے حل کاراستہ نہ تلاش کرسکے توان اداروں پرقوموں کااعتماداٹھ جائے گااوردنیاغیرمحفوظ ہوجائے گی ۔

وزیراعظم نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ،بے گھرافرادسے یکجہتی جشن آزادی کاحصہ ہے ،آپریشن زدہ علاقوں میں صورتحال بہترہوتے ہی آئی ڈی پیزکوواپس بھیجاجائیگا۔وزیراعظم نے کہاکہ وہ آئی ایس پی آرکی جانب سے یوم آزادی کے پروگرام سے متاثرہوئے ہیں۔ملکی ترقی کے منصوبوں پرکام شروع ہورہاہے ،فضائیہ اورایوی ایشن کے ہنرمندوں کوبھی مبارکبادپیش کرتاہوں ،پریڈمیں شریک افسران اورجوانوں اورفضائیہ کے لڑاکاطیاروں کوبھی مبارکبادپیش کرتاہوں ۔بہادراورغیورعوام سے کہتاہوں کہ وطن عزیزکی ترقی کیلئے تیارہوجائیں۔