بہترین عوامی لیڈروں میں محمد نوازشریف اور محمد شہبازشریف سرفہرست ،شہبازشریف 57فیصد ریٹنگ کے ساتھ سرفہرست‘ نوازشریف 53ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے،جمہوریت پاکستان کے لئے بہترین نظام حکومت ہے‘ پلڈاٹ سروے میں شہریوں کی رائے

بدھ 13 اگست 2014 09:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء)پلڈاٹ عوامی سروے کے مطابق بہتر اور بہترین عوامی لیڈرز میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ایک مرتبہ پھر 57فیصد ریٹنگ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف 53 فیصد ریٹنگ کے ساتھ مقبولیت میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔عمران خان تیسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں چاروں صوبوں کے دیہی اور شہری علاقوں کے 3065 شہریوں کے سیمپل سروے میں طاہرالقادری کو 72 فیصد افراد نے برے یا بدترین لیڈر قرار دیا۔

برے لیڈروں کی فہرست میں جنرل پرویزمشرف کو 62 فیصد افراد نے بدترین لیڈرقرار دیا ہے۔ پلڈاٹ سروے میں 63 فیصد شہریوں کا خیال ہے کہ مئی 2013ء میں ہونے والے عام انتخابات مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ تھے۔ پلڈاٹ سروے میں 67فیصد شہریوں نے جمہوریت کو پاکستان کے لئے بہترین نظام حکومت قرار دیا ۔