وزیرستان آپریشن مکمل یا آزادی مارچ کو ناکام بنانے کی کوشش، متاثرین نے واپسی کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

بدھ 13 اگست 2014 09:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2014ء)آپریشن سے متاثر ہونے والے وزیرستانیوں کو حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے 20اگست تک واپسی کی نوید سنائی گئی ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کی طرف سے ان کو آزادی مارچ میں متاثرین کو روکنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ متاثرین اس بات کو اس لئے بھی حقیقت سمجھ رہے ہیں کہ ان کو تمام سرکاری سکول خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اور اسی وجہ سے متاثرین واپسی کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سے تحریک انصاف نے متاثرین کو مارچ میں شریک کرنے کیلئے گاڑیوں کی فراہمی شروع کر دی ہے اور شمالی وزیرستان تحریک انصاف کے صدر طارق داوڑ کی طرف سے 2لاکھ متاثرین کیلئے کھانے پینے اور گاڑیوں کی فراہمی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ طارق داوڑ نے اُردو پوائنٹ کو بتایا کہ زیادہ تر متاثرین اپنی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں میں اسلام آباد جائیں گے۔ وزیرستان متاثرین کے قافلے کل سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :